کھسرے کی تعریف - Haripur Today

Breaking

Sunday 19 December 2021

کھسرے کی تعریف

 


کھسرے کی تعریف

کھسرا لفظ خواجہ سرا کی بگڑی شکل ہے، خواجہ سرا فارسی زبان کے دو مختلف الفاظ سے مل کرایک لفظ بنا ہے، فارسی زبان میں خواجہ سرا ایسے افراد کو کہتے ہیں جو عورتوں کی نگرانی پر مامور ہو۔ ماضی میں یہ روائیت عام تھی کہ بادشاہ، راجے، مہاراجے، نواب اور امیر طبقے کے افراد اپنے اپنے حرموں کی نگرانی کے لئے ایسے افراد کا چناؤ کرتے تھے جو پیدائشی طور پر نامرد ہوتے تھے۔ گھروں کے اندر رہنے کی وجہ سے ان لوگوں میں نسوانی حرکات غالب آتی گئیں۔ یہاں تک کہ ان لوگوں نے ہمیشہ کے لئے عورت کا روپ دھارنا شروع کردیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ لوگ محلات سے نکل کر گلی محلوں میں پھیلتے چلے گئے۔ آج یہ عالم ہے کہ جہاں انسان موجود ہے وہاں یہ مخلوق (جسے کبھی خواجہ سراکہا جاتا تھا) آج کھسرے کے منفرد نام سے اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔ ماضی میں امراء کی بیگمات و خواتین کی حفاظت کرنے والے خواجہ سرا انتہائی اعلی معیار کے نشانے باز، تیرانداز، شہ سوار اور کشتیوں کے ماہر ہوتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں سے یہ اوصاف ختم ہوتے چلے گئے اور وہ صرف اور صرف ناچ گانوں تک محدود ہوگئے۔ ناچ گانا کرتے کرتے آج ان کے نام اور روپ میں جسم فروش لونڈے ہمارے معاشرے کا لازمی جزو بن چکے ہیں۔ ہمارے اردگرد موجود کھسروں کے متعلق جاننے کی خواہش اتنی ہی پرانی ہے جب سے یہ لوگ منظر عام پر آئے یا انہوں نے اپنی علیحدہ اور منفرد شناخت قائم کی۔ کھسروں کی عادات و اطوار کے متعلق کچھ جاننے سے پہلے انتہائی ضروری ہے ہمارے علم میں یہ بات ہو کہ کھسرا کون ہے اور کھسرے کے بھیس میں دو نمبر لوگ کیا حرکات کررہے ہیں؟ کیونکہ ابھی تک عام افراد ایسے شخص کو کھسرا تصور کرتے ہیں۔ جس نے عورت کا سوانگ بھر رکھا ہو۔ اصلی کھسرے اور دو نمبر میں زمین وآسمان کا فرق موجود ہے۔ ابھی تک کھسروں کی چار اقسام منظر عام پر آئی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

پیدائشی نامرد لڑکا کھسرا

پیدائشی نامکمل عورت کھسری

نربان کھسرے

شوقیہ کھسرے

پیدائشی نامرد کھسرے

ایسا فرد جو پیدائشی طور پر نامرد ہوتا ہے، اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ اعضائے مخصوصہ انتہائی مختصر اور خصئیے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس قسم کے بچے پیداہونے کی شرح انتہائی کم ہے۔ لاکھوں بچوں میں سے ایک بچہ اس قسم کا ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کے نزدیک اس قسم کے بچے کی پیدائش والدین کے جینز میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ پیدائشی کھسرے کو ہیجڑا بھی کہتے ہیں یہ لوگ نسل انسانی کا سلسلہ آگے بڑھانے کے قابل نہیں ہوتے۔ یہی لوگ اصل کھسرے کا مقام رکھتے ہیں۔

پیدائشی نامکمل عورت کھسری

پیدائشی طور پر لڑکی کی شرم گاہ یعنی اندام نہانی نامکمل ہوتی ہے۔ عورت کی شرمگاہ پر صرف پیشاب کرنے کے لئے ایک باریک سا سوراخ ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس قسم کی لڑکیوں کے پیدا ہونے کی شرح انتہائی کم ہے اور شاذونادر ہی اس قسم کی معذور بچی پیدا ہوتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ عورت کی اندام نہانی کا ظاہری حصہ کسی نقص کی بناء پر مکمل نہیں ہو پاتا۔ والدین کے جینز میں خرابی، صیح ملاپ نہ ہونے اور کسی موروثی مرض کی وجہ سے ایسا ہونا ممکن ہے۔ مندرجہ بالا دونوں صورتوں میں ایسے معذوروں کو جدید ہائے علاج سے نارمل حالت میں لانا ممکن نہیں۔

نربان کھسرے

ایسے مرد جو عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں اپنا اعضائے تناسل کٹوا دیتے ہیں، نربان کھسرا کہلاتے ہیں، کھسرا برادری میں ایسے کھسرے کو بہت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

شوقیہ کھسرا

اردگرد کے ماحول سے متاثر ہوکر جو مرد عورت کا روپ دھار کر کھسروں کی عادات اپناتے ہیں انہیں شوقیہ کھسرا قرار دیا جاتا ہے اور ایسے لوگوں کو ”زنانہ“ بھی کہتے ہیں۔

 

چوہدراہٹ سے ڈھولک تک۔۔۔۔ مزید پڑھیں

 

وقت اجل اور کھسرے۔۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں

 

طوائف اور کھسرا۔۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں

 

کھسرے اور خیر خیرات۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں

 

 کھسروں کی پوشیدہ زندگی۔۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں


کھسرے کی بددُعا۔۔۔۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں


کھسرے یا ہیجڑے ، ایک مسترد مخلوق۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں


میں شہزاد سے شہزادی کیسے بنا۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں


مزید پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں



 

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages