کھسرے کی بددعا - Haripur Today

Breaking

Monday 4 January 2021

کھسرے کی بددعا

 


میں شہزاد سے شہزادی کیسے بنی۔۔۔۔ مزید پڑھیں

 

 

کھسرے یا ہیجڑے ایک مسترد مخلوق۔۔۔ مزید پڑھیں 

 

 

خواجہ سراء کو اغواکرنے کی ناکام کوشش میں گولی ماردی گئی۔۔۔ مزید پڑھیں

 

 

کھسروں کے روپ میں بہروپیوں نے خواتین کو تنگ کرنا شروع کردیا۔۔۔ مزید پڑھیں 

 

 

بیروزگارنوجوان ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے کھسروں کا روپ دھارنے پر مجبور۔۔۔ مزید پڑھیں

 

 

دیتے ہیں یہ بازیگردھوکہ کیسے کیسے۔۔۔۔ مزید پڑھیں 

 

 

کھسرے کی بددعا

ہمارے ہاں یہ تصور عام ہے کہ انسان کو کھسرے کی بددعا سے بچنا چاہئے، شاید کھسرے کی بددعا کا ڈرہی ہے کہ عام لوگ کھسرے کو چھیڑتے ہوئے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کے باوجود وہ چھیڑنے سے باز نہیں آتے۔ کھسرے کی بددعا کیا ہے؟ کھسرا بددعا کیوں دے گا؟ کیا کبھی کسی کھسرے کی انسان کو دی گئی بددعا کارگر ثابت ہوئی ہے؟ اس سلسلے میں دیہاتوں میں آباد لوگوں کی رائے اور شہروں میں آباد افراد کی رائے کم وبیش ایک جیسی ہے کہ کھسرے بددعا دیں تو اثر ضرور ہوتا ہے۔ اس کے متعلق کھسروں کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر کھسرے کی بددعا کارگر ہوتی تو پھر یقینا اس کی دعا بھی کارگر ثابت ہوگی۔ لیکن بدقسمتی سے دوسروں کو بددعا دینے والا کھسرا اپنے لئے کوئی دعا قبول نہیں کروا سکتا۔ وگرنہ دعاؤں کے زور پر تمام کھسروں نے آج باقاعدہ عورت کا روپ دھارلینا تھا۔ ویسے بھی جو شخص احکام الہی کی پیروی نہیں کرتا اس کی بددعا میں کیا خاک اثر ہوگا؟یہ کہنا ایک کھسرے کا ہے جو لوگوں کو بددعائیں دینے میں بہت مشہور ہے۔

کھسروں کی سماجی زندگی میں لازمی حثیت سے شریک ایک فرد کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں می نکھسرے کو مذہبی تقدس حاصل ہوچکا ہے، مثلا اگر آپ اندرون سندھ کے دیہاتی علاقوں کا دورہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہاں پیدائشی ہیجڑے کو سید کے برابر مقام دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی سیدذادہ کسی کے گھر چلا گیا تو گھر والے زمین پر بیٹھ کر اسے چارپائی پر بٹھائیں گے۔ بالکل ایسے ہی اگر کوئی پیدائشی ہیجڑہ گھر آجائے تو گھر والے اسے سر پر بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گھر میں پیدائشی ہیجڑے کی آمد نیک فال تصور کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ کھسرے سے خیروبرکت کے لئے دعائیں بھی کروائیں گے۔ کھسرے کو اتنا بلند مقام دیئے جانے کی وجہ یہ ہے کہ عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نفس سے محرومی کے بعد انسان برائیوں سے خود بخود دور ہوجاتا ہے۔ حقیقت میں ایسا ہے یا نہیں۔ اس بحث میں پڑے بغیر آپ اس امر کا جائزہ لیں کہ کھسرے نے عام سماجی زندگی سے ہٹ کر ایک ایسی دنیا تشکیل دی ہے جہاں عام آدمی کا گزر ممکن نہیں۔ اسرار میں چھپی اس زندگی کی بنا پر عام لوگ کھسرے کو عجیب سی مخلوق تصورکرتے ہیں۔ جبکہ کھسروں نے زمانے کی دست برد سے محفوظ رہنے کے لئے خود اپنے متعلق مختلف کہانیاں گھڑکرلوگوں کو سنانا شروع کردی ہیں کہ لوگ ان کے قریب بھی نہ پھٹکیں۔ کھسرے کی بددعا اور اس کے اثرپذیر ہونے کے متعلق ایک اور کھسرے کا کہنا ہے کہ جیسے ہر معاشرے میں اچھے برے لوگ موجود ہیں اسی طرح کھسروں میں بھی اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کسی اچھے اور نیک کھسرے کی بددعا کسی کو لگ گئی ہو لیکن ایسا ممکن نہیں، کیونکہ نیک اور پارسا کھسرا کسی کو بددعا نہیں دے سکتا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages