گجرموہڑہ کی عوام کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں، عابد جمیل اعوان - Haripur Today

Breaking

Monday 20 December 2021

گجرموہڑہ کی عوام کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں، عابد جمیل اعوان


 

گجرموہڑہ کی عوام کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں، عابد جمیل اعوان

سخت سردی کے باوجود عوام نے باہر نکل کر مجھے کامیاب کروایا، اپنے حلقے کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا، عابدجمیل اعوان

ہری پور (اعوان کالونی) میری کامیابی کا سہرا پوری ویلج کونسل گجر موہڑہ کی غیرتمند عوام کو جاتا ہے۔ اپنے علاقے کی غیرت مند ماؤں، بہنوں اور نوجوان دوستوں و بزرگوں کا تہہ دل سے مشکوروممنون ہوں، جنہوں نے اس سخت سردی کے موسم میں بھی ووٹ کاسٹ کیا میں اُن کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب چئیرمین عابدجمیل اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے ان سب بھائیوں،دوستوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری اس مہم میں میرے شانہ بشانہ کھڑیرہے اپنا دن رات ایک کرکے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جنہوں نے میرے حق میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا میں ان کا بھی شکرگزار ہون وہ بھی میرے محسن ہیں، میرے حلقے کی عوام ہیں میں بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں، پوری ویلج کونسل گجرموہڑہ کی غیرت مند عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا اور ذیادہ سے ذیادہ ترقیاتی کام کرکے اپنے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages