کھسروں کی پوشیدہ زندگی - Haripur Today

Breaking

Monday 4 January 2021

کھسروں کی پوشیدہ زندگی

 







ہیجٹروں یا کھسروں کی زندگی کے بارے میں مزید پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں






کھسروں کی پوشیدہ زندگی

کھسروں کی عام افراد سے پوشیدہ زندگی کی حقیقت جان کر قارئین تک پہنچانے کے لئے ابتدا میں دو سو پچاس سوالات پر مبنی ایک سوالنامہ تیارکیا گیا۔ ان سوالات کا جواب جاننے کے لئے لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، پشاور، بہاولنگر، جھنگ، سیالکوٹ، سیہون شریف اور شیخوپورہ کاسفر اختیار کیا گیا اس سفر میں 319کھسروں سے ملاقات کی گئی، جن میں 140کھسروں نے تمام سوالات کا جواب ہر دوصورتوں میں (مکمل، نامکمل) میں دیا۔ جبکہ 179کھسروں نے ایسے سوالات کا جواب دینا پسند کیا جن کے متعلق وہ اچھی طرح صورتحال کوجانتے تھے۔ کھسروں کی اکثریت نے ایسے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا جو خالصتا ان کی نجی زندگی کے حوالے سے پوچھے گئے۔ علاوہ ازیں کھسروں نے نجی زندگی کے حوالے سے غلط جوابات دے کر اصل حقائق سے دورکرنے کی بھی کوشش کی۔ جنازے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب ایک دوسرے سے قطعا مختلف تھا۔ جتنے بھی کھسروں نے اس سوال کا جواب دیا وہ درست نہ تھا۔ اصلی اور پیدائشی کھسرے دونمبرکھسروں کو ہدف تنقید بناتے رہے، جبکہ دو نمبر کھسروں نے پیدائشی کھسروں کے متعلق منفی ریمارکس دینے سے گریز کرنے کی پالیسی اپنائے رکھی۔ جسم فروشی کے حوالے سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے وقت کھسرے عام معمول سے ذیادہ پرجوش رویہ اپناتے تھے۔ 319سے صرف 32کھسروں کو اصل حقیقت کا علم تھا کہ سوالات کیو ں پوچھے جارہے ہیں جبکہ باقی 287کھسرے اس حقیقت سے یکسرلاعلم تھے۔ علاوہ ازیں کھسروں کی دنیا سے باقاعدہ تعلق رکھنے والے دیگر افراد جن میں کھسروں کے گھریلو ملازمین، موت کے کنوئیں والے۔ سائیکل گراؤنڈ کے آرگنائزر، میراثی، طبلہ، ہارمونیم بجانے والے افراد، گریہ، پارک، عاشق، محبوب، سرکسوں کے مالکان اور ملازمین، کھسروں کی مختلف تقریبات کے لئے بکنگ کرنے والے اداروں کے ملازمین وغیرہ سے بھی سوال وجواب کئے گئے۔ ان افراد کی تعداد 200سے ذائد تھی ان افراد نے کھسروں سے بڑھ کر ان کی نجی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ ایک کھسرے کے ناکام عاشق نے معلومات کی فراہمی کے دوران تعاون کرتے ہؤے کھسرے کی ذاتی ڈائری بھی فراہم کی۔ جس میں کھسرے نے اپنے روزمرہ کے اخراجات کا حساب لکھنے کے علاوہ مختلف ضروری یاداشتیں نوٹ کی ہوئی تھیں۔

آگے آنے والی تحریروں میں صرف ایسے جوابات کو شامل کیا گیا ہے جن کا جواب کھسروں کی جانب سے ملنے والے جوابات میں مشترک تھا، جوابات تحریر کرتے وقت اس امر کا مکمل لحاظ رکھا گیا ہے جواب انہی الفاظ میں تحریر کیا جائے جیسے کھسروں کی زبان سے ادا ہوئے اس لئے شاید زبان دانی کے لحاظ سے اعلی پیمانے کی تحریر آپ کے سامنے ابھر کر نہ آئے۔ لیکن ایسا کرنا ہماری مجبوری ہے کیونکہ کھسروں کے جوابات کو الفاظ کا پیراہن پہناتے وقت ان کے اصل مفہوم سے ہٹ جانے کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔ سوالات کا جوابات دینے والے کھسروں اور ان سے متعلقہ افراد کا ذیادہ تر تعلق لاہور شہر سے ہے۔ جبکہ باقی شہروں میں جن کھسروں یا دیگر افراد سے سوالات کئے گئے ان کی تعداد بالترتیب سرگودہا7اور2، راولپنڈی12اور 5، پشاور2اور8، بہاولنگر2اور 2، جھنگ7اور 12، سیالکوٹ 14اور 19، سیہون شریف28اور32اور شیخوپورہ 8اور17ہے۔

جوابات دینے والے 319کھسروں میں سے 2ایم اے پاس، 4گریجویٹ، 15ایف اے، 15میٹرک پاس، 20مڈل پاس اور گیارہ پرائمری پاس تھے۔ 252کھسرے بالکل ان پڑھ تھے، جبکہ 100سے ذائد کھسرے ایسے تھے جنہوں نے بچپن میں مسجدیا گھر پر قرائی قاعدے کی تعلیم حاصل کی تھی۔ کھسروں کے ساتھ بطور گریہ یا پارک زندگی گزارنے والے افراد میں سے ایک گریہ MAپاس، تین میٹرک پاس جبکہ 9افراد مڈل پاس تھے۔ پڑھے لکھے ایک کھسرے شہزاد عرف شہزادی نے اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ہمارے حوالے کی جوکہ اس سے پہلے اس بلاگ میں (میں شہزاد سے شہزادی کیسے بنی) کے عنوان سے شائع ہوچکا ہے۔جبکہ ایک اور کھسرے شہنازنے کھسرے کا تحریری موقف کے عنوان سے ایک چھوٹا سا مضمون لکھا جوکہ شامل اشاعت ہے۔ کھسروں سے جن سوالات کا جواب پوچھا گیا وہ درج ذیل ہیں۔

 ٭ کھسرے کی کتنی اقسام ہیں۔

٭ کھسروں کی سماجی زندگی میں گرو کا کردار اور مقام کیا ہے؟

٭گرو بننے کے لئے کون سے شرائط لاگو ہوتی ہیں؟

٭گرو کی جانشینی کا حقدار کون اور اختلاف کی صورت میں گدی کا فیصلہ کون کرتا ہے؟

٭ کھسرے کوکیسے پتہ چلتا ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب ہے؟

٭کھسرے کا جنازہ، کون، کیسے اور کہاں پڑھایا جاتا ہے؟

٭ کھسروں کی برادری کی تقسیم اور لین دین کیسے ہوتا ہے؟

٭ کھسرو ں کی شادی کی رسومات کیا ہیں؟

٭ گریہ، پارک کا کھسرے کی زندی میں کردار؟

٭ کیا کھسروں کے جرائم پیشہ افراد سے روابط ہیں؟

٭ کیا کھسرا جنسی کارکن کے طور پر فحاشی پھیلانے کا سبب ہے؟

٭ کھسرے سڑک پر شکار کیسے پھانستے ہیں؟

٭ نئے کھسرے کہاں سے آرہے ہیں؟

٭ کھسروں کی سماجی زندگی میں قانون وراثت اور کیا کھسرے والدین کی جائیداد سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں؟

٭ کیا کبھی کسی کھسرے کی جائیداد پر کھسروں کے علاوہ اس کے بہن بھائیوں نے حق جتایاہے؟

٭ کھسرے اور مذہبی رسومات، مقدس ایام میں برائی سے اجتناب کرتے ہیں؟

٭ کھسروں کو نامرد یعنی نربان کھسرا کون بناتا ہے؟

٭کیا کھسرے اپنے گھر اور خاندان والوں سے روابط رکھتے ہیں؟

٭ کیا کھسرے جدید ذرائع ابلاغ ریڈیو، ٹی وی، اخبارات اور انٹرنیٹ سے دلچسپی رکھتے ہیں؟

٭ کیا کھسرے ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں؟

٭ کھسرے کا فیشن انڈسٹری میں کردار؟

٭ کیا کھسرے بیوٹی پارلرز سے رجوع کرتے ہیں؟

٭ ودھائی کی رقم کون اکھٹی کرتا ہے اور ان کی تقسیم کیسے کی جاتی ہے؟

٭ کھسروں کے NGO'sکے ساتھ روابط؟

٭ کھسرا اگر تائب ہوجائے تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟

٭ کیا کھسروں کے بچے ہوتے ہیں؟

٭ فلم انڈسٹری میں کھسروں کا کردار؟

٭ ہم جنس پرست اور کھسرے؟

٭ کس قسم کے کھسرے کی طلب ذیادہ ہوتی ہے؟

٭ قائداعظم اور علامہ اقبال کھسروں کی نظر میں؟

٭ گلی محلے میں چلنے پھرنے والے کھسرے کا کردار؟

٭ میلوں ٹھیلوں، موت کے کنوؤں، سرکسوں اور سائیکل گراؤنڈز میں کھسرے کا کردار؟

٭ کھسروں کی دولت انہیں ملنے والی رقم کا مصرف اور بنک اکاؤنٹ ہیں یا نہیں؟

٭ کاروبار وغیرہ کرتے ہیں یا نہیں؟

٭ امیر کھسرے غریب کھسروں کی مدد کرتے ہیں یا نہیں؟

٭ کیا کوئی کھسرا اچھا گلوکارہ بھی ہے؟

٭ کیا کھسروں کے بھی دلال ہوتے ہیں؟

٭ کھسروں میں شادی کی رسم کی طرح طلاق کا باقاعدہ کوئی طریقہ رائج ہے؟

٭ کھسروں کی زبان کے الفاظ اور ان کا ترجمعہ

٭ کیا کھسرے نشہ کرتے ہیں؟

٭ کیا کھسروں کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایڈوانس بکنگ کا کوئی دفتر وغیرہ ہے؟

٭ کھسرے بڑھاپے میں گزراوقات کیسے کرتے ہیں؟

 ٭ کیا کبھی کھسرے عدالت میں تصفیہ کروانے گئے ہیں؟

٭ ایک نمبر اور دو نمبر کھسروں میں ذہنی اختلاف ہے؟

٭ چیلے، استاد یعنی گرو کی عزت پر قربان ہوجاتے ہیں؟

٭کھسرے گنجے پن کی صورت میں کیا کرتے ہیں؟

٭ کھسرے کو رقص کی تربیت اور آداب سے کون روشناس کرواتا ہے؟

٭ کیا کوئی کھسرا حافظ قرآن بھی ہے؟

٭ کھسروں کی آئیڈیل شخصیات؟

٭ کھسروں میں کھیلوں کا شوق؟

٭ کھسرے جوا کھیلتے ہیں؟

٭ بھیک کیوں مانگتے ہیں؟

٭ کیا کھسرے باہمی دوستی کے قائل ہیں؟

٭ کھسروں کی کیٹ واک

٭ کیا کھسروں کے پولیس والوں سے تعلقات ہوتے ہیں؟

٭ کیا کھسروں پر قانونی طور پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے؟

٭ کھسرے کی آئینی حثیت؟

٭ کھسروں میں ادب کے حوالے سے کوئی دلچسپ عنصر موجود ہے؟

٭ کھسروں میں ضعیف الاعتقادی پائی جاتی ہے؟

٭ کھسروں نے دینی مدارس وغیرہ کو چندہ دیا ہے؟

٭ کھسرے پیدائشی طور پر ہیجڑے بچے کو کیسے حاصل کرتے ہیں اور انہیں پالنے کا طریقہ کار؟

٭ معاشی مجبوری تو جسم فروشی کا سبب نہیں؟

٭ دیہاتی اور شہری کھسرے کا تعصب موجود ہے؟

٭ کھسروں کا روائیتی کلچر ختم کیسے ہوا؟

٭ کھسرے گالی گلوچ کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟

٭ کھسرے طوائف سے کیوں متاثر ہوتے ہیں؟

٭ کھسرے اور ہوٹلز کی زندگی؟

٭ کیا کھسرے شہرت کے بھوکے ہوتے ہیں؟

٭ ادب میں کھسروں کا مقام کیا کسی شاعر نے ان کے متعلق شاعری کی صنف میں طبع آزمائی کی اور اگر کی تو کھسرے ایسی شاعری کی بابت جانتے ہیں؟

٭ کھسروں کے ہمسائے سے تعلقات؟

٭ کیا کسی کھسرے کے عورت سے تعلقات ہیں؟

٭ کیا کھسرے حمد و نعت گوئی کرتے ہیں؟

٭ کھسرے اور بددعا؟

٭ کھسروں کا معاشرتی مقام؟

٭ کیا کھسرے سیاست میں حصہ لیتے ہیں؟ کیا کوئی پیدائشی ہیجڑا نامور سیاست دان بنا؟

٭ کھسروں کا پسندیدہ پھول اور شہر؟

 



No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages