طاہر اقبال قتل کیس، ورثاء نے بھی فیصل زمان سمیت دس افراد کو ملزم نامزد کردیا - Haripur Today

Breaking

Sunday 6 December 2020

طاہر اقبال قتل کیس، ورثاء نے بھی فیصل زمان سمیت دس افراد کو ملزم نامزد کردیا

 


  ملک طاہر کے قاتلوں کو گرفتارکرکے خوف کی فضاء ختم کریں گے، ڈی پی او ہری پور مزیدپڑھیں

طاہراقبال قتل کیس ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا ، مزید پڑھیں 

ملک طاہر اقبال قتل کیس میں خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ، مزیدپڑھیں

  غازی طاہر اقبال قتل کیس حراست میں لیے گئے دونوں افراد رہا،مزید پڑھیں


 

طاہر اقبال قتل کیس، ورثاء نے بھی فیصل زمان سمیت دس افراد کو ملزم نامزد کردیا

ہری پور غازی میں تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے رہنما مقتول ملک طاہر اقبال اور مقتول سردار گل نواز کے ورثاء نے صوبائی اسمبلی کے رکن فیصل زمان سمیت دس افراد کے خلاف قتل کی دعویداری کردی ہے، مقتولین کے ورثاء نے یہ دعوی                         ملزم شیرغازی کا اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد کی ہے، مقتول ملک طاہر اقبال کے بھائی ملک عدیل اقبال اور مقتول گل نواز کے بھائی گلفراز نے عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کے تحت دیئے گئے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں ووٹ بیچنے پر فیصل زمان کو تحریک انصاف سے نکالے جانے پرشک تھا کہ مقتول طاہر اقبال نے اس کے خلاف سازش کی تھی، فیصل زمان کو اپنی جعلی ڈگری کیس کی پیروی کے اخراجات کے بارے میں بھی شک تھا کہ وہ بھی مقتول ادا کررہا ہے۔ ملک عدیل اقبال نے کہا ہے کہ اندرونی حالات، تفتیش، ملزم شیرغازی کے اقبال جرم اور اپنے طور پر کی گئی معلومات سے مجھے مکمل یقین اور تسلی ہے کہ میرے بھائی ملک طاہر اقبال اور گلنواز کو ایم پی اے فیصل زمان نے اپنے سیاسی اختلافات پر فرمان اللہ، تنویر احمد ڈرائیور، رضامحمد اور عالم زیب کی مدد اور سہولت کاری سے بٹگرام کے رہائشی ملزمان عزیزالرحمان، شیرغازی، زوہیب اور شیر علی نے قتل کیا ہے جن کے خلاف وہ دعویدار ہیں۔

دوسری طرف خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن اور قائمہ کیمٹی برائے انسانی حقوق وقانون کے چئیرمین فیصل زمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی استدعا کی ہے جسے عدالت عالیہ نے بیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دس دسمبرتک منظور کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages