غازی ملک طاہر اقبال قتل کیس، تفتیش کے لئے حراست میں لئے گئے دونوں افراد رہا
غازی میں پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کے قتل کیس میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لئے جانے والے دو بھائیوں کو پولیس نے چھوڑ دیا، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی عہدیدار ملک طاہر اقبال اور ان کے ساتھ سابق کونسلر گل نواز کے قتل کیس میں مبینہ طور پر مطلوب شخص فرمان اللہ جوکہ گزشتہ کئی دنوں سے روپوش ہے کے دو بھائیوں حاجی شمس اور محمدخالد ساکنان عیسی جن کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے حراست میں لیا تھا کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے اور ہدائیت کی ہے کہ اس قتل کیس میں شامل تفتیش فرمان اللہ کو جلد ازجلد عدالت میں پیش کیا جائے، واضح رہے کہ اس قتل کیس کے دو اہم وہ مبینہ طور پر مطلوب ایم پی اے فیصل زمان کے دو ملازم عالم زیب عرف حصور اور رضا محمد اور ڈرائیور تنویراحمد پہلے سے ہی روپوش ہیں،جبکہ دو ملازموں کو اشتہاری دے کر ان کے گھروں پر نوٹس چسپاں کردئیے ہیں
Nice Efforts, and thank you...
ReplyDelete