سٹی پولیس کا جی ٹی روڈ ٹریول ان گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ تتلیاں اور بھنورے رنگے ہاتھوں گرفتار
ہری پور سٹی پولیس کا عوامی شکایات پر ٹریول ان گیسٹ ہاؤس جی ٹی روڈ پر چھاپہ، گیسٹ ہاؤس منیجر وسیم موقع سے فرار جبکہ دو بھنورے تتلیوں سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق کو مخبر نے اطلاع دی کہ ٹریول ان گیسٹ ہاؤس جی ٹی روڈ نزد تلوکرکراسنگ میں گیسٹ ہاؤس منیجر وسیم زناکاری کروانے میں مصروف عمل ہے اور ابھی دو عورتیں اور دو مرد زناکاری کرنے میں مصروف عمل ہیں، اس اطلاع پر مورخہ 05دسمبر2020کو شام 6بجے ٹریول ان گیسٹ ہاؤس پر SHOصدیق کی سربراہی میں ایس آئی زمان، لیڈی کانسٹیبل نجمہ اور دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا، پولیس کو دیکھتے ہی گیسٹ ہاؤس منیجر وسیم ولد نامعلوم سکنہ نتھیاگلی عقبی سیڑھیوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گیسٹ ہاؤس کے ایک کمرے کو پیچھے سے کنڈی لگی ہوئی تھی جب مذکورہ کمرے کو کھلوا کردیکھا گیا تو دو مستورات اور دو مرد زناکاری میں مصروف تھے۔ عوام کے مطابق ٹریول ان گیسٹ ہاؤس کا منیجر اکثرعورتوں کو ان کمروں میں لے جاتا تھا اور ان سے زناکاری کرواتا تھا۔
ملزمان میں عامررشید ولد رشید قوم اعوان سکنہ بگڑہ نمبر2ہری پور، شکیل احمد ولد فیروزدین قوم اعوان سکنہ میراعلی خان ہری پور، مسماۃ نسرین بی بی دختر محمدیونس قوم اعوان سکنہ نڑتوپہ روڈ نزد مقدرشاہ پٹرول پمپ ہری پوراور مسماۃ عائشہ بی بی زوجہ عقیل احمد قوم راجپوت سکنہ اعوان ٹاؤن نزد نوازشریف پارک لاہور حال سکونتی سوکا نئی آبادی ریلوے اسٹیشن ہری پور کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان سے نقدی، موبائل فون اور زناکاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزمان کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مختلف دفعات PPC37-A-Bکے تحت مقدمہ علت نمبر1501درج کرلیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP