طاہر اقبال قتل کیس ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا
ہری پور کی تحصیل غازی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل صوبائی سیکرٹری اور حلقہ پی ایف بیالیس کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک طاہر اقبال اعوان اور ان کے ساتھی سابق کونسلر سردار گل نواز حویلیاں کے قاتلوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کردیا ہے گزشتہ روز ایک تفتیشی ادارے نے مبینہ طور پر متذکرہ بالا مقتولین کے قتل کی واردات کے اہم کردار کی گرفتاری کے لئے مبینہ ملزم (ف) کے دو بھائیوں کو حراست میں لیا ہے کیونکہ تفتیشی اداروں کو مطلوب ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے کافی دنوں سے روپوش ہے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مرکزی ملزم کے دست راست راولپنڈی اور لاہور کے درمیان صوبہ پنجاب میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری کے علاقہ میں روپوش ہونے کے بعد افغانستان فرار ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں،مطوبہ ملزم غازی کے متعدد سیاسی بااثر اور افغان مہاجرین کا فرنٹ مین گردانا جاتا ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP