ملک طاہراقبال قتل کیس میں خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے - Haripur Today

Breaking

Tuesday 10 November 2020

ملک طاہراقبال قتل کیس میں خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے

 

ملک طاہرقتل کیس، تفتیش کے لیئے گرفتار دونوں افراد رہا۔۔۔مزید پڑھیں

ملک طاہرقتل کیس، ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔۔۔۔ مزید پڑھیں



ملک طاہراقبال قتل کیس میں خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے

تفتیشی اداروں سے بچنے کے لئے خصو اور رضا کو سرحدپار پہنچا دیا گیا

ابھی تک حاجی فرمان کی روپوشی حکام کی نااہلی کی داستان سنارہی ہے

ہری پور، ملک طاہر اقبال قتل کیس میں خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، باوثوق ذرائع کے مطابق خیصو اور رضا ایتھوپیا پہنچ چکے ہیں،جن کو غیرقانونی طریقے کے ذریعے سرحد پار کراکر ایتھوپیا پہنچا دیا گیا، تاکہ تفتیش کرنے والے اداروں کو ان کا سراغ نہ مل سکے، سی ٹی ڈی نے حاجی فرمان کے دو بھائیوں تفتیش کے لئے گرفتار کرلیا تھا اور بعد میں ان کو رہا کردیا گیا، جبکہ ابھی تک کی حاجی فرمان کی روپوشی حکام کی نااہلی کی داستان سنارہی ہے، اس کیس کو ختم کرنے کے لئے مبینہ طور پر جہاں پیسے کا بے تحاشہ استعمال ہوا ہے وہیں ضلع ہری پور ی بااثر سیاسی لیڈروں کی طرف بھی انگلیاں اٹھنا لمحہ فکریہ ہے تمام شکوک اور شواہد ایک طرف جانے کے بعد بھی اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھنا نظر نہ آنا عوام کے لئے تشویش کا باعث بنتا جارہا ہے لیکن جہاں تک ہری پور پولیس حکام کا تعلق ہے وہ ابھی تک مایوس ہے اور پرامید ہیں کہ بہت جلد ملک طاہر اقبال اور ان کے ساتھ سردار گل نواز کے قتل کیس میں بڑی گرفتاری متوقع ہے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages