خواتین کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر اہلکار کی چوکیدار کو دھمکیاں - Haripur Today

Breaking

Sunday 3 January 2021

خواتین کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر اہلکار کی چوکیدار کو دھمکیاں

 


خواتین کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر اہلکار کی چوکیدار کو دھمکیاں

وویمن پارک گیٹ ہر ی پور پرخواتین کو تنگ کرنے اور نمبر مانگنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار کی چوکیدار کو دھمکیاں، ڈی پی او ہری پور سے سنگین صورتحال کا نوٹس اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، ٹراما سنٹر ہری پور روڈ پر واقع ویمن پارک ہری پورکے چوکیدار شبیر کے مطابق ہیوی یاماہا اپلائیڈ فارموٹرسائیکل پر پارک گیٹ کے قریب اپنے آپ کو پولیس اہلکارظاہر کرکے خواتین اور لڑکیوں سے نمبرمانگنے اور تنگ کرنے سے منع کرنے پر دھمکیاں دیتا ہے کہ میں پولیس کا ملازم ہوں اور میری ڈیوٹی یہاں لگی ہوئی ہے تم کل یہاں نہیں ہوگے۔ چوکیدار شبیر نے ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیا کہ وویمن پارک آنے والی بچیوں اور خواتین کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور شریف لڑکیوں اور خواتین سے نمبر مانگنے اور تنگ کرنے والے مبینہ پولیس اہلکار کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ خواتین عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages