تم خوار ہوئے تارک ِ قرآن ہوکر - Haripur Today

Breaking

Monday 4 January 2021

تم خوار ہوئے تارک ِ قرآن ہوکر

 


 

 

 

تم خوار ہوئے تارک ِ قرآن ہوکر

انتہائی افسوس اور پریشانی کا مقام ہے کہ مسلمان اپنا اصل کام دعوت جو انہیں دنیا کی اصلاح اور آخرت کی کامیابی کے لئے قرآن کریم اور رسول اللہ کے ذریعے دیا گیا تھا، وہ اسے بھلا بیٹھے ہیں۔ اس لئے ہر طرح کی پریشانیوں اور مسائل کا شکار ہیں حالانکہ انہیں واضح طور پر سمجھایا گیا تھا کہ اسی کام کو بطورکاروبار زندگی اپنائے رکھو گے تو یہی دنیا میں اسلام کے غلبے کا ذریعہ اور یہی مشکلات کا واحدحل ہے۔ چنانچہ جب تک مسلمان اس کام کو کرتے رہے وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے فاتح رہے۔ اب اس کام کو چھوڑ دینے کی وجہ سے ہر جگہ ذلیل وخوار ہیں۔ آپس کی فرقہ بندی، سیاسی پارٹی بازی اور دنیا کی رنگینیوں اور آسائشوں میں کھو جانے نے مزید ان کا حلیہ بگاڑ کر رکھا ہے۔ بہرحال یاد رکھنا چاہئے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی مدد اس وقت ہی حاصل ہوسکتی ہے جب ہم اپنی اصلاح کریں گے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages