Haripur try to kidnap shemale and firing - Haripur Today

Breaking

Tuesday 10 July 2018

Haripur try to kidnap shemale and firing


ہری پور خواجہ سرا کو اغواکرنے کی کوشش ناکامی پر گولی ماردی
ہری پور میں اوباش نوجوانوں کی طرف سے خواجہ سراء کو اغواکرنے کی ناکام کوشش، ناکامی پر گولی مارکر فرار ہوگئے، خواجہ سراء کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہری پور شی میل ایسوسی ایشن سراپاء احتجاج،پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاراوراپنے ممبران کو تحفظ دینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مبینہ طور پر سکندرپور کے رہائشی دو نوجوانوں نفیس اور یاسرنے نیشانامی خواجہ سرا کو ذبردستی گاڑی میں ڈال کرساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم خواجہ سرا کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی خواجہ سرا کو لگی اور وہ زخمی ہوکرگرپڑاجبکہ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے موقع پر موجود لوگوں نے خواجہ سرا کو ہسپتال پہنچایا اس واقع کی اطلاع ملنے پر شی میل ایسوسی ایشن کی صدر اور دیگر کارکنان بھی ہسپتال پہنچ گئے اور اس غنڈہ گردی پر شدید احتجاج کیا انہوں نے پولیس سے ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران کو تحفظ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages