ذیشان شانی قتل کیس ابراربالا کے باڈی گارڈ کی بھی ضمانت پر رہائی
مانسہرہ غازی کوٹ ذیشان شانی قتل کیس میں سابق وزیر جنگلات حاجی ابرارتنولی عرف بالا کے باڈی گارڈ بھی ضمانت پر رہا، کیس کا ٹرائل دو جنوری بیس سو اکیس سے ہوگا، تفصیلات کے مطابق غازیکوٹ مانسہرہ کے مقام پر نوجوان تاجر ذیشان عرف شانی کے قتل کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر جنگلات حاجی ابرارحسین تنولی عرف بالا کے باڈی گارڈ اعجاز اور بابر کی درخواست ضمانت پر بحث گزشتہ روز ہوئی، وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد دونوں باڈی گارڈز کی ضمانت منظور کرلی گئی، اور دونوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل سابق صوبائی وزیر جنگلات حاجی ابرار حسین تنولی بھی جیل سے رہا ہوئے تھے جن کی رہائی کے بعد مختلف افواہیں گردش کررہی تھیں، کہ راضی نامہ کے باعث سب کچھ ہوا ہے مگران تمام افواہوں کو مقتول ذیشان عرف شانی کے لواحقین نے غازی کوٹ کے مقام پر گرینڈ جرگہ میں مستردکردیا تھا۔ اور انہوں نے کہا تھا ہم کسی صورت راضی نامہ نہیں کریں گے اور ذیشان کے لواحقین نے کہا تھا چشم دید گواہ دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت گواہی دیں جس کے بعد مولانا محسن عتیق کی قیادت میں دس رکنی جرگہ تشکیل دیا گیا تھا اور جرگہ کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ کیس کے گواہان سے رابطہ کرکے گواہی کے لئے لایا جائے جوکہ غازی کوٹ کے عوام کا متفقہ فیصلہ ہے اب ذیشان شانی قتل کیس کا ٹرائل دوجنوری سے شروع ہوگا۔
مانسہرہ ذیشان شانی قتل کیس میں وفاقی وزیر کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔۔۔مزید پڑھیں
ذیشان قتل کیس میں گواہی دلوانے کے لیے کمیٹی بنادی گئی۔۔۔ مزید پڑھیں
ذیشان شانی قتل کیس میں اصل ورثاء کے ساتھ راضی نامہ نہیں کیا گیا۔۔۔۔ مزید پڑھیں
مانسہرہ ذیشان شانی قتل کیس اہم رخ اختیار کرگیا۔۔۔۔ مزید پڑھیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP