مانسہرہ ذیشانی شانی قتل کیس وفاقی وزیرابرارحسین کی درخواست سماعت آج ہوگی، مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مانسہرہ شانی قتل کیس اہم رخ اختیار کرگیا
مانسہرہ میں غازی کوٹ ذیشان قتل کیس انتہائی اہم رخ ادا کرگیا، چشم دید گواہ ملک سمیر کی اچانک آمد، آج وہ عدالت میں پیش ہونگے، ملک سمیر کے خلاف تمام افواہیں دم توڑ گئیں، سابق صوبائی وزیر ابرار تنولی ضمانت مسترد کردی گئی، سچی گواہی سے مکر نے کے الزامات بے بنیاد ہیں، جو جھوٹی افواہوں کے پیچھے ملوث سیاسی وجرائم پیشہ افراد جلد بے نقاب ہونگے، ملک سمیر کا پاکستان پہنچنے پر اہم بیانیہ، تفصیلات کے مطابق غازی کوٹ ذیشان عرف شانی قتل کیس کے حوالے سے آج ماڈل کورٹ میں تاریخ پیشی ہوگی، جس میں قتل کیس کے اہم گواہ ملک سمیر بھی پیش ہونگے ملک سمیر گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچے ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے گواہی سے مکرنے کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں، ملک سمیر کا موقف تھا کہ مجھے حق اور سچ کی گواہی سے کوئی نہیں روک سکتا، مذکورہ افواہ اور خبر کے پیچھے جو سیاسی اور خفیہ ہاتھ ملوث ہیں وہ جلد ہی بے نقاب ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ذیشان عرف شانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شانی قتل کیس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق ضرور سزا ہوگی، ہمیں عدلیہ سے بھرپور انصاف کی توقع ہے، ملک سمیر نے اس موقع پر کہا ہے کہ سازشی عناصر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اور میں ان کے خلاف اس طرح کی بے بنیاد پروپیگندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ہم اپنے اسلاف کی روائیت کو قائم رکھتے ہوئے حق وسچ کے ساتھ کھٹرے ہیں، غازی کوٹ شانی قتل کیس میں اہم گواہ ملک سمیر کی آمد سے جہاں کیس اہم رخ اختیارکرگیا ہے وہیں سابق صوبائی وزیر ابرار تنولی کی درخواست ضمانت کنفرم ہونے کی بازگشت افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ یاد رہے کہ غازی کوٹ میں سابق وزیر جنگلات ابرارتنولی عرف بالا اینڈ پارٹی کی طرف سے فائرنگ کرکے ذیشان عرف شانی نامی نوجوان کو ناحق قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سابق وفاقی وزیر ابرار عرف بالا جیل میں ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP