شیروان راکٹ گاڑی کھائی میں جاگری ڈرائیور شدید زخمی
ایبٹ آباد تھانہ شیروان کی حدود کھنڈ کھوہ میں راکٹ گاڑی گہری کھائی میں جاگری، ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا مائننگ ایریا میں کوئی بھی ڈسپنسری موجود نہ ہونے کی وجہ سے زخمی کو ایبٹ آباد ہسپتال میں منتقل کردیا گیا اس سے قبل بھی متعدد حادثات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے حادثہ کوئی بھی ایمبولینس سروس نہ پہنچ سکی زخمی شخص کو ایک ٹھیکدار کی گاڑی میں ایبٹ آباد منتقل کردیا گیاتناول کی سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود کھنڈہ کھوہ میں راکٹ گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس سے گاڑی کا ڈرائیور محمد بشیر ساکنہ مہیڑ پنڈکرگوخان شدید زخمی ہو گیا کھنڈہ کھوہ مائننگ ایریا میں کوئی ڈسپنسری موجود نہیں ہے جہاں پر ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی بیماریا زخمی شخص کو ابتدائی طور پر فرسٹ ایڈ مہیا کی جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج معالجہ کے لئے ایبٹ آباد شفٹ کرنا پڑا،تناول میں کسی بھی نامی گرامی سروس کی ایمبولینس گاڑی جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکی، زخمی شخص کو ٹھیکدار کی گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جایا گیا۔ تناول کی سیاسی قیادت اور ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے لیئے لمحہ فکریہ ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP