ذیشان قتل کیس کے گواہان سے گواہی دلوانے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی - Haripur Today

Breaking

Monday, 7 December 2020

ذیشان قتل کیس کے گواہان سے گواہی دلوانے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی

 





 

 


ذیشان قتل کیس کے گواہان سے گواہی دلوانے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی

مانسہرہ ذیشان شانی قتل کیس میں ملک سمیر 164کے مطابق گواہی دے، گرینڈ جرگہ میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، ذیشان شانی قتل کیس میں مرکزی ملزم حاجی ابرار حسین تنولی کی رہائی کے بعد غازی کوٹ کے عوام کا گرینڈ جرگہ گزشتہ روز ملک وحید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں مقتول ذیشان شانی کے لواحقین بھی موجود تھے گرینڈ جرگہ میں مقتول کے بھائی کیس مدعی رحمان نے کہا کہ میں حلف اُٹھا کر کہتا ہوں کہ ہم نے کوئی راضی نامہ نہیں کیا ہے اور میں بھائی کے کیس کی پیروی کروں گا، اگر ہم نے راضی نامہ کیا ہے تو اس کو سامنے لایا جائے، کبھی بھی اپنے بھائی کے خون کا سودا نہیں کروں گا میرے بھائی کے قتل کے جو گواہان ہیں وہ 164کے مطابق گواہی دیں تاکہ میرے بھائی کے قاتل کو سزا ہوسکے، انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو جن کے سامنے قتل کیا گیا آپ سب کو معلوم ہے۔ گرینڈ جرگہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ دس رکنی کمیٹی بنائی جائے جو کیس کے گواہان سے ملاقات کرکے 12دسمبر کو ان کو گواہی کے لئے عدالت میں پیش کریں۔ گرینڈ جرگہ کی طرف سے منتخب کی گئی کمیٹی آج گواہان سے ملاقات کرے گی۔

 


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages