والدین کو فیسوں کے لئے تنگ کرنا افسوسناک عمل ہے
HRPDCایگزیکٹو ڈائریکٹر
ہری پور میں انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمدیونس اعوان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایچ آرپی ڈی سی کے دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکن ڈاکٹر عرفان ناصر کومتفقہ طور پر اقلیتی ونگ اور صائمہ شوکت کو شی میل ونگ کا ضلعی صدر ہری پورمقررکیا گیا اور انہیں اپنی تنظیم کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بچوں اور ان کے والدین کو فیس وصولی کی مد میں ذہنی دباؤ کا شکار بنانے جبکہ اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہ کرنے کی درخواستوں پر مشاورت کے بعد نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم پن کے عہدیداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بچوں کے والدین اور اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے بات چیت کی جاسکے۔ قومی اسمبلی میں زیربحث چائلڈ پروٹیکشن بل کے حوالے سے پارلیمنٹ سے سزائے موت کا قانون منظور کرنے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی خصوصا ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کو کنٹرول کرکے غریب عوام کو ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں صنفی بنیادوں پر خواتین کو تشدد کے خلاف جاری سولہ روزہ مہم کے حوالے سے بھی ایک تقریب منعقد کرنے کے بارے میں بھی صلاح مشورہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ ایچ آر پی ڈی سی ایک غیرسیاسی جماعت ہے اور فی الحال وہ ہزارہ ڈویژن کے علاقوں میں فنڈز کے ذریعے مختلف طریقوں سے غریب عوام کو ریلیف باہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP