ہری پور تھانہ خانپور کی کاروائی متعدد جواری گرفتار - Haripur Today

Breaking

Monday 7 December 2020

ہری پور تھانہ خانپور کی کاروائی متعدد جواری گرفتار

 


 


 

تھانہ خانپور کی کاروائی متعدد جواری گرفتار

ہری پور کی تحصیل خانپور پولیس کی کاروائی، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی، سات جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ خانپور کے ایس ایچ اوسردار رفیق کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ پنڈگاکھٹرا میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلا جارہا ہے، جس پر سردار رفیق نے ہمراہ پولیس نفری کے پنڈ گاکھڑا میں کاروائی کرتے ہوئے سات ملزمان عدنان ولد غلام سرور، شعیب ولد محمد شفیع، صابر ولد افسر خان، عبدالرحمن ولد فضل دین ساکنان ٹیکسلا، گلزار ولد نصراللہ سکنہ کوٹھا خانپور، احسان ولد محمدزمان، فدا ولد کرم الہی ساکنان پنڈ گاکھٹرا کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ اٹھائیس سو دس روپے، چھ عدد مرغے، چار عدد نوک دار کانٹے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ  5جی او کے تحت درج کرکے پابند سلاسل کرلیا گیا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages