ایبٹ آباد تھانہ میرپور میں پولیس کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر - Haripur Today

Breaking

Saturday, 24 October 2020

ایبٹ آباد تھانہ میرپور میں پولیس کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر


 

 

ایبٹ آباد تھانہ میرپور میں پولیس کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر

HRPDC

ایبٹ آباد میں نوجوانوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، غریب مزدور نوجوانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا قانونی طور پر جرم ہے، نوجوانوں کو بلاجواز دو دن حراست میں رکھ کر مسلسل تشدد کا نشانہ بنانا اور پھر دو دن بعد آوارہ گردی کا پرچہ دینا قابل مذمت ہے، پولیس کا بغیر سرچ وارنٹ اور لیڈی پولیس کے بغیر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنا انسانی اور اخلاقی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان نے اپنے اعلامیئے میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مذکورہ نوجوان کی قانونی طور پر مدد کرنے کے لئے اُس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اُن کی ہر قسم کی قانون چارہ جوئی فراہم کی جائے گی.

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages