اسلام آباد ایف نائن پارک میں لڑکی سے ذیادتی کے ملزمان گرفتار،ریپ کرنے والے سرکاری ملازم اور - Haripur Today

Breaking

Wednesday 8 August 2018

اسلام آباد ایف نائن پارک میں لڑکی سے ذیادتی کے ملزمان گرفتار،ریپ کرنے والے سرکاری ملازم اور

اسلام آباد ایف نائن پارک میں لڑکی سے ذیادتی کے ملزمان گرفتار،ریپ کرنے والے سرکاری ملازم اور 
اسلام آباد ایف نائن پارک میں لڑکی سے ذیادتی کے ملزمان گرفتار،ریپ کرنے والے سرکاری ملازم اور 
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ ذیادتی کے کیس میں ملوث چار ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا ہے پولیس کا دعوی ہے کہ مالی اور سیکورٹی گارڈ نے لڑکی سے ذیادتی کی تصدیق کی ہے پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ واقعے کی جگہ کا معائنہ اور شواہد اکھٹے کیئے تھانہ مارگلہ میں متاثرہ لڑکی نے رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے مطابق وہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ایک لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ سی ڈے اے ملازم نے غیراخلاقی حرکات کا الزام لگا کر اسے ڈرایا اور پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دے کر اپنی بات ماننے کا کہا، رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے لڑکی سے دوہزار روپے رشوت لی اور اسے جنگل کے راستے سے نکلنے کا کہاجہاں پر اسے ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا
پولیس کے مطابق واقعہ دو اگست کو پیش آیا تاہم لڑکی نے رپورٹ چھ اگست کو درج کروائی، مرکزی ملزم اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مالی اور گارڈ نے لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی ہے متاثرہ لڑکی کے ساتھ ریپ کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے شواہد بھی اکھٹے کر لیئے گئے ہیں
ایف نائن پارک میں موجود ایک نوجوان نے بتایا کہ سی ڈی اے ملازمین اور گارڈز پارک میںآنے والی خواتین کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے ہیں اسلام آباد پولیس کا دعوی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف لڑکی سے ذیادتی سمیت دیگر شکایات کی بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے 
چیف جسٹس آف پاکستان نے ایف نائن پارک کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پارک میں آج رات تک بلب لگانے اور واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے سپریم کورٹ میں کچی آبادی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف نائن پارک میں بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے ذیادتی کا یہ واقعہ پیش آیا ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages