نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم لاء کا سٹوڈنٹ ہے اور یونیورسٹی آف لندن رائیونڈ میں زیرتعلیم ہے
لاہور پولیس نے نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزم کو انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن اور جنیڈر سیل صدر ڈویژن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کے بعد ایکسپوسنٹر کے پاس واقع مکان میں لے گیا اور طالبہ کو ذبردستی جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم یونیورسٹی آف لندن رائے ونڈ میں لاء کا طالب علم ہے، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے نواحی علاقے نواب ٹاؤن میں واقع نجی یونیورسٹی کی بی ایس انگلش کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP