آذاد کشمیرکے سنئیر وزیرطارق فاروق کی ایماء پر گینگ ریپ کی شکار لڑکی تاحال انصاف کی منتظر - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 8 August 2018

آذاد کشمیرکے سنئیر وزیرطارق فاروق کی ایماء پر گینگ ریپ کی شکار لڑکی تاحال انصاف کی منتظر

آذاد کشمیرکے سنئیر وزیرطارق فاروق کی ایماء پر گینگ ریپ کی شکار لڑکی تاحال انصاف کی منتظر
آذاد کشمیرکے سنئیر وزیرطارق فاروق کی ایماء پر گینگ ریپ کی شکار لڑکی تاحال انصاف کی منتظر
آذادکشمیر کے سنئیر وزیر طارق فاروق کی ایماء پر سات افراد نے ماریہ طاہرہ کے ساتھ گینگ ریپ کیا، میری ویڈیو بھی بنائی، مجھے بلیک میل بھی کرتے رہے انصاف کے لیئے عدلیہ کو پنتالیس خطوط لکھے ، چیف جسٹس آذاد کشمیر کا کہنا تھا کہ شادی شدہ عورت کے ساتھ ریپ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بھمبر آذاد کشمیر کی رہائشی ماریہ طاہر کی شوہر کے ہمراہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس ، تفصیلات کے مطابق بھمبر آذاد کشمیر کی رہائشی خاتون ماریہ طاہرہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آذاد کشمیر کے سنئیر وزیر طارق فاروق کی ایماء پر دوسال قبل میرے ساتھ سات افراد نے گینگ ریپ کیا، اور اس دوران میری ویڈیو بھی بنائی گئی، ماریہ طاہرہ کا کہنا تھا کہ اس ظلم کے بعد بھی درندوں نے اس کی ذندگی اجیرن بنائے رکھی اور مجھے مزید بلیک میل کرتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیئے عدلیہ کے دروازے پر پہنچی اور پنتالیس خطوط لکھے جن کے جواب میں چیف جسٹس آذاد کشمیر نے کہا کہ شادی شدہ عورت کے ساتھ ریپ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماریہ طاہرہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے افراد کئی معصوم لڑکیوں کی ذندگی اجاڑ چکے ہیں، یہ افراد لڑکیوں کو اغواکرکے گینگ ریپ کرتے ہیں اور ان کی ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کرتے ہیں . ماریہ طاہرہ کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد انصاف کے لیئے پاکستان کی عدلیہ کے دروازے بھی کھٹکا چکی ہوں، آذاد کشمیر کی عدلیہ کہتی ہے کہ یہ پاکستان کا کیس ہے اور پاکستان عدلیہ کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا علاقہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتایہ آذاد کشمیر کا ایریا ہے. ماریہ طاہر نے وزیراعظم آذادکشمیراور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے چاہئے وہ آذاد کشمیر میں ہو یا پاکستان میں

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages