سہیون شریف میں پولیس انسپکٹر کی دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان سے بدفعلی - Haripur Today

Breaking

Monday, 13 December 2021

سہیون شریف میں پولیس انسپکٹر کی دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان سے بدفعلی

 


 

سہیون شریف میں پولیس انسپکٹر کی دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان سے بدفعلی

سہیون شریف(خصوصی رپورٹر) ضلع جامشورو کی  تحصیل نواب شاہ کے شہر سہیون شریف میں پولیس انسپکٹر نے اپنے دوساتھیوں کے ساتھ مل کر انیس سالہ نوجوان کو نشہ آور جوس پلا کرجنسی ذیادتی کرڈالی۔ مذکورہ لڑکے کو پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں نے گھیسٹ کر لاؤنج میں لے گئے اور باری باری اس سے بدفعلی کرتے رہے۔ کچھ لوگوں نے پولیس انسپکٹر کو مذکورہ نوجوان سے بدفعلی کرتے ہوئے دیکھ کر نوجوان کے گھروالوں کو اطلاع دی۔ اہلخانہ کے موقع پر پہنچنے پر پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مذکورہ نوجوان کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تشہیر کے بعد متاثرہ لڑکے کے والد کی رپورٹ پر پولیس انسپکٹر پیر اللہ بچاؤ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سید پیر محمدشاہ نے اتوار کے روز ہونے والے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جامشور جاوید بلوچ کو جلدازجلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدائیت کی۔ اورساتھ میں یہ حکم بھی دیا کہ پولیس انسپکٹر پیر اللہ بچاؤ اور اس کے دو ساتھیوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانونی تضاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف کو بول بالا کیا جائے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages