تھانہ کھلابٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم 24گھنٹوں کے اندر گرفتار - Haripur Today

Breaking

Sunday, 3 October 2021

تھانہ کھلابٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم 24گھنٹوں کے اندر گرفتار

 

تھانہ کھلابٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم 24گھنٹوں کے اندر گرفتار

ہری پور تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں آبی میں گھریلو تنازعہ پر ملزم عبدالخالد ولد خلیل الرحمان نے دو دن قبل اپنے سسر کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ بیوی کو زخمی کردیا تھا، ملزم عبدالخالد کی بیوی مسماۃ (ص) ولد خان افسر گھریلو جھگڑے پر روٹھ کر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی جس کو منانے کے لئے ملزم ڈوئیاں میں اپنے سسرال آیا، جہاں پر جھگڑا ہونے پر عبدالخالد نے فائرنگ کردی، جس سے اُس کا سسر خان افسر ولد تاج محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کی بیوی پاؤں پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی، نعش کو اور زخمی خاتون کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کردیا گیا تھا، جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، اور مقتول کی تدفین اُن کے آبائی علاقے میراپائیں بودلہ تحصیل حویلیاں میں کردی گئی، جبکہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ تھانہ کھلابٹ کی پولیس نے مدعیہ (ص) بی بی کی رپورٹ پر اس کے شوہر عبدالخالد ولد عبدالخلیل سکنہ ڈوئیاں آبی کے خلاف زیر دفعہ 302/324کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ واقع ہذا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ایس پی انویسٹی گیشن مجیب الرحمن کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل صدر ابرار خان، ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ عبدالغفور خان اور دیگر تفتیشی سٹاف کو نامزد ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے، ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیوں نے مختلف جگہ پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے  ملزم عبدالخالد کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیا۔ تفتیشی سٹاف نے ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ ۲ کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے ۲ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

ڈوئیاں آبی میں بودلہ حویلیاں کے رہائشی کو داماد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔۔۔ مزید پڑھیں

 

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages