پنیاں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم گرفتار کرلیا - Haripur Today

Breaking

Wednesday 27 December 2023

پنیاں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم گرفتار کرلیا




پنیاں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم گرفتار کرلیا

ہری پور(۷۲دسمبر۳۲۰۲)  تھانہ پنیاں پولیس کی کامیاب کاروائی، پنیاں بھیرہ سفیر قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ واقعہ کے مطابق ۲۲ دسمبر۲۰۲۳ تھانہ پنیاں کی حدود بھیرہ کے کھیتوں سے سفیر ولد منصف خان سکنہ بھیرہ کی نعش برآمد ہوئی تھی، مقتول کے مدعی زمرد خان کی رپورٹ پر وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف زیردفعہ ۳۰۲ کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا۔ اندھے قتل کے وقوقہ کی اطلاع پر ڈی پی او ہری پور محمدعمرخان گنڈا پور نے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ اوتھانہ پنیاں کیڈٹ عامعخان کو قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے، تھانہ پنیاں کے ایس ایچ او نے انویسٹیگیشن سٹاف سمیت پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکال صدرکی زیرنگرانی مِن مقدمے کی تفتیش کا آغاز کیا اور اندھے قتل میں ملوث ملزم مزمل ولد ظریف سکنہ بھیرہ کو پابندسلاسل کردیا۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔


Panian police traced the blind murder and arrested the accused
Haripur (December 72, 2012) Panian police station arrested the suspect involved in the murder case of Panian Bheera ambassador and started the investigation. According to the incident, on December 22, 2023, the body of the ambassador son of Munsif Khan Sukna Bhera was recovered from the fields of Panian police station. A case was registered against the accused under section 302 on the report of the deceased's plaintiff Zamrad Khan. DPO Haripur Mohammad Umar Khan Gandapur, on the information of the incident of blind murder, issued orders to DSP Circle President Iftikhar Ahmed Swati and SH Othana Panian Cadet Aami Khan to trace and arrest the accused involved in the murder, Police Station Panian. The KSHO started the investigation of the case under the supervision of the DSP Sarkal Sadar along with the police force including the investigation staff and arrested the accused Muzamil son of Zarif Sakna Bhaira who was involved in the blind murder. More revelations are expected.


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages