ڈوئیاں آبی میں گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا - Haripur Today

Breaking

Friday, 1 October 2021

ڈوئیاں آبی میں گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا

 

ڈوئیاں آبی میں گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا

خالد اپنی روٹھی بیوی کو منانے سسرال آیا، جہاں پر جھگڑا ہونے پر فائرنگ کرکے سسر حاجی خان افسر کو قتل جبکہ بیوی کو شدید زخمی کردیا

تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں آبی میں گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل اور بیوی کو زخمی کرڈالا اور موقعہ سے گرار ہوگیا قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نعش اور زخمی خاتون کو ٹراماسنٹر ہری پور میں منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جہاں پر مرحوم حاجی خان افسر کو آبائی علاقہ بودلہ تحصیل حویلیاں میں سپردخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عبدالخالد ولد خلیل الرحمان سکنہ کوہالہ پائیں اپنی روٹھی بیوی کو منانے ڈوئیاں اپنے سسرال آیا، جہاں جھگڑا ہونے پر عبدالخالد نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو شدید زخمی کردیا اور سسر خان افسر ولد تاج محمد بعمر پچپن سال کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ زیر دفعہ تین سو دو اور تین سو چار کے تحت درج کرکے نعش اور زخمی خاتون کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جہاں سے مقتول کی نعش کو اُن کے آبائی علاقے بودلہ میراپائیں تحصیل حویلیاں میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ مذکورہ زخمی خاتون کو طبی امداد دی گئی، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages