کھلابٹ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ملزمان فرار - Haripur Today

Breaking

Monday, 27 September 2021

کھلابٹ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ملزمان فرار

 

کھلابٹ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ملزمان فرار

ہری پور کے نواحی علاقے کھلابٹ میں قتل، ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر، ایک اور شہری کو گھر سے باہر بلا کر قتل کردیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھلابٹ کے نواحی علاقے محلہ مدنی کا رہائشی خورشید خان ولد عباس خان اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران دروازے پر دستک ہوئی تو وہ باہر نکلا تودو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اس کی بیوی، بیٹا  اور بیٹی باہر آئے تو وہ خون میں لت پٹ پڑا تھا جسے فوری طور پر ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا تاہموہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے مقتول کے بیٹے شرجیل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تادم تحریر قتل کی وجہ اور ملزمان کا پتہ نہ چل سکا۔ ضلع بھر میں ہونے والی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ تاجرطبقہ اور عوام اب خود اب گھروں میں بھی اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھنے لگے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور آئی جی خیبرپختونخواہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages