نیلی شنگ چیک پوسٹ کی تمام نفری کو معطل کردیا گیا - Haripur Today

Breaking

Sunday, 2 May 2021

demo-image

نیلی شنگ چیک پوسٹ کی تمام نفری کو معطل کردیا گیا

 

R5

نیلی شنگ چیک پوسٹ کی تمام نفری کو معطل کردیا گیا

ڈی پی او بٹگرام طارق محمودخان کی زیرصدارت کرونا ایس او پیز، کرائمز اور دیگر جنرل ایشوز کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بٹگرام کے تمام ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج ٹریفک وارڈنز، انچارج چوکیات، تمام تھانہ جات کے محرران، تمام پولیس دفاتر کے ہیڈ صاحبان اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی، ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے سب سے پہلے میٹنگ شرکاء کو ڈی آئی ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی طرف سے جاری کردہ ہدایات سے آگاہ کیا اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او بٹگرام نے ایس ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں انتہائی رش ہوتی ہے جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے عوام میں آگاہی کا سلسلہ جاری رکھیں اور عوام سے ان ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ تمام پولیس دفاتر، پولیس لائنز، چوکیات، تھانہ جات میں کلورین جراثیم کش سپرے کئے جائیں۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیس جوانوں کو ماسک کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کو بھی ان ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا جائے۔ ڈی پی او نے کہا مجھے غیرحاضر باش پولیس افسران اور جوانان بالکل پسند نہیں ہیں اور بٹگرام پولیس میں غیرحاضر باش جوانوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈی پی او نے بوجہ غیرحاضری نیلی شنگ چیک پوسٹ کی مکمل نفری کو معطل کرکے لائن کلوز کی اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کو انکوائری حوالہ کی۔ انچارج ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں مختلف پوائنٹس جیسا کہ کس پل اور ناراضہ کے مقامات پر ناکہ بندیاں کریں اور عوام کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ جن کے پاس ماسک نہ ہوں انہیں فری ماسک بھی مہیا کریں۔ پولیس لائنز کی نفری بھڑنے کے لئے دفتروں، عدالتوں اور شعبہ جات وغیرہ سے غیرضروری نفری کو لائن حاضرکردیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages