ہری پورآئس سمگل کرتے ہوئے پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار - Haripur Today

Breaking

Friday 21 July 2023

ہری پورآئس سمگل کرتے ہوئے پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

 


 

ہری پورآئس سمگل کرتے ہوئے پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

ہری پور (۲۲جولائی۳۲۰۲) ایکسائز پولیس ایبٹ آباد نے ایک کاروائی کے دوران مبینہ پولیس اہلکار ظفراقبال کو آئس سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول زاہد اقبال خان اور سرکل آفیسر ہزارہ ریجن امجد زرین کی زیرنگرانی عبدالحمید ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد رہزارہ ریجن نے ایک اور کامیاب کاروائی میں خفیہ اطلاع پر حطار انٹرچینج کے قریب منشیات فروش و ڈیلر پولیس کانسٹیبل عدیل ظفر ولد ظفرخان قوم پٹھان ساکن ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے تین سو انیس گرام آئس اور پولیس وردی برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے تھانہ ایکسائز ہزارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ ایکسائز احسان اللہ اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اکمل خان خٹک کے خصوصی احکامات کے مطابق انسداد منشیات مہم کامیابی سے جاری و ساری ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages