پولیس اہلکاروں کا تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات
پشاور (محمدعاشق اعوان) یوم شہداء پولیس خیبرپختونخواہ پولیس کی مناسبت سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کی منظوری کے بعد حمزہ فاونڈیشن نے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کیا، اس ضمن میں پشاور سمیت پولیس ٹریننگ سکول سوات میں بھی ڈائریکٹر پی ٹی ایس سوات ایس پی محمود خان، انسپکٹرشمشیر علی باچا اور ایڈمن پی ٹی ایس سوات انسپکٹر اخترعلی کے تعاون سے ایک روزہ کیمپ لگایا گیا جس میں پولیس اہلکاروں نے خون کے عطیات پیش کئیے۔ اس موقع پر حمزہ فاونڈیشن کی سروسز اور تھیلیسمیا مریضوں کے لیئے عطیات خون کی اہمیت اجاگر کی گئی اور بتایا گیا کہ خون عطیہ کرنے سے صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مقررین نے بتایا کہ ادارہ تھیلسیما کی روک تھام اور گریب ونادار مریضوں کو ۶۰۰۲ سے مفت سروسز فراہم کررہا ہے جہاں ان کے ساتھ ۰۶۴۱ سے زائد مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو ہر ۵۱ روز بعد تازہ خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ بلڈ کیمپ میں ۲۰۱ صحت مند پولیس اہلکاروں نے خون دئیے تاکہ تھیلیسمیا و ہموفیلیا کے مریضوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔ ادارے کے بانی اعجاز علی خان نے بلڈ کیمپ کے انعقاد پر آئی جی پی سمیت پولیس ٹریننگ سکول سوات کی انتظامیہ کو سراہا ار کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس اہلکاروں کا جوش وجذبہ قابل تحسین ہے۔ آخر میں حمزہ فاونڈیشن کی جانب سے ایس پی ایاز محمود کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP