جعلی کرونا سرٹیفکیٹ پر سفر کی کوشش کرنے والے بائیس مسافر پکڑے گئے
مسافر غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانا چاہ رہے تھے
ذیادہ تر کے ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے ان کو آف لوڈ کردیا گیا اور سفر کی اجازت نہیں دی گئی
جعلی کرونا سرٹیفکیٹ پر کراچی سے بیرون ملک سفر کرنے والے 22مسافر پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر محکمہ صحت سندھ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرونا سرٹیفکیٹس پر بیرون ملک سفر کرنے والے 22 مسافروں کو روک لیا، محکمہ صحت کے عملے نےمسافرون کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے تو وہ جعلی نکلے ۔ مسافر غیرملکی ائیرلائن کی پرواز سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جانا چاہ رہے تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیادہ ترمسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت تھے ۔ ائیرلائن نے تمام مسافروں کو آف لوڈ کردیا اور سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔محکمہ صحت سندھ نے آف لوڈ ہونے والے 22 مسافروں کو ایف آئی اے ایمگریشن کے حوالے کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ایف آئی اے نے جعلی کرونا سرٹیفکیٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP