صوبے کے اعلی اور بڑے تدریسی ہسپتال شدید بحران کا شکار ہیں
گزشتہ سال آکسیجن کی فراہمی کی بندش کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں
پشاور میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ سنیٹر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی نے خیبرپختونخواہ کے اعلیٰ ترین تدریسی ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کرتے ہوئے انہیں مزید تباہی اور تنزلی سے دوچارکردیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور جیسے صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں گزشتہ روز ہسپتال کے دروازے پر خاتون کا بچے کو جنم دینا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کروائی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اس واقعہ کی تحقیقات سے عوام کوآگاہ کیا جائےاور اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے۔ آٹھ سال سے خیبر پختونخواہ میں برسراقتدا پارٹی تحریک انصاف کی کل کارکردگی صرف اور صرف جھوٹے دعوؤں اور سوشل میڈیا تک محدود ہے۔ وزیراعظم کے چہیتے کزن نوشیروان برکی نے اصلاحات کے نام پر محکمہ صحت کا بیڑہ غرق کرکےرکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاوری سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے اعلی اور بڑے تدریسی ہسپتال شدید بحران کا شکار ہیں۔ نوشیروان برکی کے نامناسب روئیے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے سنئیر اورقابل ڈاکٹرز بڑے تدریسی ہسپتالوں سے استعفے دے رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کی بندش کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس کی تمام تر ذمہ داری نااہل انتظامیہ پر عائد کی گئی۔ اب لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایسا شرمناک واقعہ انتظامیہ کی کل کارکردگی کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطح انکوائری کرکے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP