پاک ہزارہ گروپ کے چیف کواڈینیٹرکی پاکستانی سفیر ابوظہبی امتیاز گوندل سے ملاقات - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 9 December 2020

پاک ہزارہ گروپ کے چیف کواڈینیٹرکی پاکستانی سفیر ابوظہبی امتیاز گوندل سے ملاقات


 

پاک ہزارہ گروپ کے بارے میں مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

پاک ہزارہ گروپ کے ای میگزین پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 


 

پاک ہزارہ گروپ کے چیف کواڈینیٹرکی پاکستانی سفیر ابوظہبی امتیاز گوندل سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں پاک ہزارہ گروپ کے ط نبیل اعوان کی پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں تعینات پاکستانی سفیر نیز ڈپٹی ہیڈ مشن امتیاز فیروز گوندل سے ملاقات، ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی، موجودہ حالات میں متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی مزید فعالی اور متحدہ عرب امارات جو کہ ہمارا دوسرا گھر ہے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو پاکستان واپس بھجوانے اور راشن کی تقسیم کرنے کے تعاون میں پاکستانی سفارتخانے کی بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک ہزارہ گروپ کی جانب سے امتیاز گوندل کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پرپاکستانی سفیر امتیاز گوندل نے پاک ہزارہ گروپ کی متحدہ عرب امارات میں اپنی کمیونٹی سمیت تمام پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہے اور یہ تنظیم خراج تحسین کے قابل ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاک ہزارہ گروپ ایک غیرسیاسی تنظیم ہے جو کہ پردیس میں مقیم ہزارہ وال بھائیوں کو مشکل وقت میں مددامداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے دوسال کے قلیل عرصہ میں پاک ہزارہ گروپ نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس موقع پر پاک ہزارہ گروپ کے چیف کواڈینیٹر نبیل اعوان نے کہا کہ پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات میں اپنی کمیونٹی سمیت تمام پاکستانیوں کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے اور پاکستان کا متحدہ عرب امارات میں مثبت پہلو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages