تھانہ ناڑہ کی حدود میں نوسربازی کی انوکھی واردات - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 8 December 2020

تھانہ ناڑہ کی حدود میں نوسربازی کی انوکھی واردات

 


 


تھانہ ناڑہ کی حدود میں نوسربازاحساس ادارے کا آفیسر بن کر لاکھوں کا سونا لے اڑا

تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل ناڑہ میں نوسربازی کی انوکھی واردات، احساس ادارے کا افسر بن کر پانچ تولے سونا لے اڑا، مدعی کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق تھانہ ناڑہ کی حدود گاؤں کلانڈہ کی مسجد کے امام مولانا ابرار ولد محمدالیاس نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دن دو بجے مجھے ایک موبائل نمنر سے کال آئی، کال کرنے والے اپنے آپ کو انٹیلی جنس ایجنسی کا آفیسر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی معاملے میں آپ سے ملنا ہے جبکہ میں اس وقت گاڑی میں سوار تھاگاؤں پہنچے پر وہ شخص میرا انتظار کررہا تھا ملاقات پر اس نے بتایا کہ ایبٹ آباد کے ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس کی ہم تفتیش کررہے ہیں جبکہ چور نے آپ کا بتایا ہے کہ وہ چوری شدہ سونا آپ کے پاس ہے ہم نے آپ کے گھر کی تلاشی لینی ہے جس پر میں نے اپنی بیوی اور والدہ کا استعمال شدہ زیور بمعہ رسیدیں اس کو دیکھائیں جس پر اس نے کہا کہ آپ کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا۔ شناخت کے بعد ہم آپ کو چھوڑ دیں گے۔ مولانا ابرار نے بتایا کہ وہ شخص مجھے گاڑی میں بیٹھا کر حویلیاں انٹرچینج لے آیااور وہاں سے اس نے دوسری گاڑی بدلی اور ایبٹ آباد میں ایک بلڈنگ کے پاس آکر مجھے کہا کہ میں آفس سے بڑے افسر کو لے کر آتا ہوں لیکن تین گھنٹے انتظار کے بعد بھی وہ واپس نہ آیا جس پر مجھے اندارہ ہواکہ یہ کوئی افسر نہیں تھا بلکہ نوسرباز تھا جس نے مجھے اپنی جمع پونجی سے محروم کردیا۔ تھانہ ناڑہ نے مدعی مولانا ابرار کی اطلاع پر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کوئی منظم گروہ ہے جواس طرح کے بھیس بدل کر شریف لوگوں کو بلیک میل کرکے وارداتیں کرتا ہے۔ ڈی ایس پی حویلیاں بشیر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے پولیس اس واقعہ کی اعلی سطح پر انکوائری کرے گی اور ہر ممکن طریقہ سے اس نوسرباز کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages