ایبٹ آبادخاتون کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار - Haripur Today

Breaking

Thursday, 10 December 2020

ایبٹ آبادخاتون کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

 


 


ایبٹ آبادخاتون کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میں طلاق یافتہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ ویڈیو بنانے والے ملزم ارسلان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسماۃ (م) نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا مذکورہ ملزم ارسلان علی ولد محمد رفیق ساکنہ سرسیدکالونی منڈیاں ایبٹ آباد نے مجھے بذریعہ ٹیلی فون بلایا۔ مذکورہ ملزم کے ساتھ میری دوستی ٹیلی فون کے ذریعے ہوئی تھی، ملزم ارسلان علی نے مجھے ٹیلی فون کے ذریعہ بلایا اور مجھے شادی کا جھانسہ دے کر تین سے چار بار زبردستی اپنے گھر بلا کر مجھ سے زناکاری کرتا رہا۔ اور مذکورہ ملزم کی والدہ مجھے تسلیاں دیتی رہی کہ تمہار ا اور ارسلان کا نکاح احاطہ کچہری اسلام آباد میں ہوگا۔ گزشتہ روز ملزم ارسلان نے مجھے فون کے ذریعے بلایا اور مجھے اپنی دوست (ع) کے کمرہ فلیٹ واقع عثمان آباد میں لے جا جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ میری برہنہ ویڈیو بھی بنالی جس پر ایبٹ آباد پولیس نے ملزم ارسلان ولی ولد محمدرفیق کے خلاف مقدمہ علت نمبر 1392 زیردفعہ PPC376کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یاد رہے کہ دفعہ 376کے تحت الزام ثابت ہونے پر کم سے کم سزا سات سال قید، جرمانہ یا عمرقید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہوسکتا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages