فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، عدالت نے مقدمہ خارج کردیا
ہری پور میں گزشتہ دنوں تھانہ سٹی کی حدود بازار لوہاراں کے محلہ ملکپورہ میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ عدالت نے مقدمہ خارج کرتے ہوئے گرفتار مرد وخواتین کے رہائی کے احکامات جاری کردئیے، بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپہ نہ مارا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ ملکپور بازار لوہاراں ہری پور میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر سٹی پولیس ہری پور نے چھاپہ مار کر دومرد وخواتین کو حراست میں لیا تھا اور دفعہ 371A اور 371Bکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں پر عدالت نے مذکورہ مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے گرفتار مرد وخواتین کو رہا کردیا اور پولیس کو حکم دیا کہ بغیر سرچ وارنٹ کے اس طرح چھاپے نہ مارے جائیں۔ عدالت کے اس فیصلہ کے متعلق عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہری پور پولیس نے عوامی شکایات پر فحاشی کے مبینہ اڈے پر چھاپہ مارا تھا، اب اگر پولیس سرچ وارنٹ لینا شروع کردے تو جرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرنا ناممکن ہوجاتا ہے اور عدالت اپنے اس فیصلہ پر نظرثانی کرے۔
ہری پورپولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ تتلیاں اور بھنورے رنگے ہاتھوں گرفتار۔۔۔ مزید پڑھیں
ہری پورسٹی پولیس کا گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ ، تتلیاں اور بھنورے رنگے ہاتھوں گرفتار۔۔۔ مزید پڑھیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP