ہری پور پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ
ہری پور میں بازار لوہاراں محلہ ملکپورہ میں تھانہ سٹی ہری پور کا فحاشی کے اڈے پرچھاپہ، دومرد اور دو خواتین گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی ہری پور کے ایس ایچ او صدیق شاہ نے عوامی شکایات پر بمعہ پولیس نفری محلہ ملکپورہ بازار لوہاراں میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکررنگ رلیاں مناتے دو مرد وخواتین کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں یاسر ولد مسعود سکنہ محلہ پولیس چوکی ہری پور، شجاعت علی ولد شکیل احمد سکنہ گوڑکی اور مسماۃ (ش) زوجہ اکثرخان سکنہ محلہ بازار لوہاراں، مسماۃ (ش) دختر عبدالرشید سکنہ ٹی آئی پی کالونی ہری پور شامل ہیں تھانہ سٹی ہری پور نے زیر دفعہ تین سواکہتر اے اور تین سو اکہتر بی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتارشدگان کو میڈیکل رپورٹ کے بعدمقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔
ہری پور پولیس کا جی ٹی ٹریول ان گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ تتلیاں اور بھنورے گرفتار۔۔۔مزیدپڑھیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP