ہری پور شہر میں خواجہ سراؤں کے ڈیرے فحاشی کا مرکز بن گئے
ہری پور شہر اور گردونواح میں خواجہ سراؤں کے اڈے فحاشی کا گڑھ بن گئے، دوسرے شہروں سے آئے خواجہ سرا تنگ وباریک لباس زیب تن کرکے نوجوانوں کو دعوت گناہ دینے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر دیکھ کر عوامی وسماجی حلقوں میں شدید تشویش، ڈی سی او اور ڈی پی او ہری پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ فحاشی پھیلانے والے خواجہ سراؤں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہری پور شہر کے لنڈہ بازار، لوہار بازار، جی ٹی روڈ سے ملحقہ مختلف پلازوں، تحصیل روڈ اور دیگر جگہوں پر خواجہ سراؤں کے ڈیرے شہر میں فحاشی و عریانی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ دوسرے شہروں سے آئے خواجہ سرا چست وباریک لباس زیب تن کرکے اپنے ڈیروں کے باہر کھڑے ہوکر نوجوانوں کو دعوت گناہ دینے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں میں نوجوانوں کو تباہی کے دہانے پر دیکھ کر شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ عوام نے ڈی سی او ہری پور اور ڈی پی او ہری پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ہری پور میں فحاشی اور عریانی پھیلانے والے خواجہ سراؤں کو شہر بدرکیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جاسکے۔
دیتے ہیں یہ بازی گردھوکہ کیسے کیسے بمعہ تصویری ثبوت۔۔۔ مزید پڑھیں
ہری پورخواجہ سرا کو اغواکرنے کی کوشش میں گولی ماردی گئی۔۔۔ مزید پڑھیں
کھسروں کے روپ میں بہروپیوں نے خواتین کو تنگ کرنا شروع کردیا۔۔۔ مزید پڑھیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP