کیری کا رائتہ بنانے کا طریقہ کار - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 8 December 2020

کیری کا رائتہ بنانے کا طریقہ کار

 

کیری کا رائتہ                                                                   

رائتہ بنانے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہوں گی

کیری آدھا کپ (کیوبزمیں کاٹ لیں)

کھیرا  ایک کپ (کدوکش کرلیں)

آلو آدھا کپ (ابلے ہوئے)

دہی ایک کپ

دودھ ایک چوتھائی کپ

پیاز دو کھانے کے چمچ

ہری مرچ  ایک عدد یا حسب ضرورت

لال مرچ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک آدھا چائے کا چمچ

          بگھارنے کے لئے

تیل دو کھانے کے چمچ

زیرہ آدھا چائے کا چمچ

رائی آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ تین سے چار عدد (ثابت)

کری پتہ چھ سے آٹھ عدد

بنانے کی ترکیب

دہی کو پھینٹ کر اس میں دودھ شامل کرلیں

کیری، آلو اور کھیرے کو پھیٹنے ہوئے دہی اور دودھ مکس کرلیں

پیاز، ہری مرچ، پسی لال مرچ اور نمک ڈال کر سرونگ پلیٹر میں نکال لیں

ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے اس میں زیرہ، رائی، کری پتہ اور ثابت لال مرچ کو بھون لیں

پھر رائتہ پر بگھار لیں

آپ کا مزیدار کیری رائتہ تیار ہے 

 

کھانے کی دیگر مزیدار ڈشز بنانے کے لئے یہاں پر کلک کریں

 

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages