ن لیگ میں لاوا پھٹ پڑا،پارٹی صدر مستعفی
مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج مخالف بیانیہ ہے،عبدالقادر بلوچ
مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کافیصلہ کر لیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے، عبدالقادر بلوچ نے کہا میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابل برداشت ہے،مستقبل کی سیاست کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اتنے وسائل نہیں ہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بناؤں، انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں یا پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی کرلوں،سابق گورنر بلوچستان نے کہا کہ سابق وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران سٹیج پر نہ بلانے پر بات ہوسکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP