فیضان عشق کے نام سے 1212مساجد بنائیں گے الیاس قادری
امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری نے 12ربیع الاول کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں محفل میلاد میں دشمنان اسلام کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق ایک اہم اعلان کرتے ہوئے فیضان عشق رسول کے نام سے 1212مساجد بنانے کا اعلان کردیا، امیراہلسنت نے کہا ہے کہ گستاخوں نے جو خاکے بنائے اس سے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے،اللہ ان بدبختوں کو ہدائیت دے اور اگر ہدایئت نہیں تو ان کو نیست ونابود کرے، اللہ انہیں تباہ وبرباد کردے اور انہیں نشان عبرت بنا دے، امیر اہلسنت نے کہا کہ اللہ کرے سرکار ﷺکی محبت ہمارے دل میں رہے، دل میں عشق رسولﷺ کی شمع روشن رہے، جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر سجدہ شکر کریں کیونکہ ہمیں بہت بڑی نعمت ملی ہے ہمیں جو عزت ملی ہم اس عزت سے لوگوں کو اللہ کی بارگاہ میں جھکائیں،نمازی بنائیں،انہیں سنتوں کا پابند بنائیں،مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا کہ گستاخان رسولﷺ کے رد میں دعوت اسلامی فیضان عشق رسول ﷺ مساجد بنائے گی،مساجد بناتے رہیں، بڑھاتے رہیں، ہم مزید دین کے ساتھ مربوط ہوجائیں گے اگر وہ ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کریں گے تو ہم مساجد کی تعداد بڑھا دیں گے نمازی بنائیں گے،امیر اہلسنت نے کہا کہ ہمارے لئے حضور نبی کریم ﷺ کی ذات قابل تقلید ہے اور ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP