لورہ چوک تیز رفتار سوزوکی گاڑی کی ٹکر سے خواتین اور بچے زخمی - Haripur Today

Breaking

Sunday 1 November 2020

لورہ چوک تیز رفتار سوزوکی گاڑی کی ٹکر سے خواتین اور بچے زخمی

 

 لورہ چوک تیز رفتار سوزوکی گاڑی کی ٹکر سے خواتین اور بچے زخمی

ہری پور کے تھانہ سرائے صالح کی حدود لورہ چوک میں تیزرفتار سوزوکی پک اپ نے سڑک کنارے کھڑی دوخواتین اور دو بچوں کو کچل کر زخمی کردیا،زخمیوں کو ٹراما سنٹرہری پور منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورہ چوک میں دو خواتین اور دو بچے کھڑے تھے کہ تیزرفتار سوزوکی نمبرRIF1741نے ٹکر مار کرزخمی کردیا، زخمیوں میں کنزہ بی بی زوجہ نعیم سکنہ گڑھی سیریاں اور دو بچے عریہ بی بی عمر6سال، عثمان بعمر6ماہ اور بچوں کی نانی رخسانہ بی بی شامل ہیں،زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور پہنچایا گیا جہاں پر اُن کو طبی امداد دی گئی تاہم کسی قسم کی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages