ن لیگ میں لاوا پھٹ پڑا،پارٹی صدر مستعفی - Haripur Today

Breaking

Saturday, 31 October 2020

ن لیگ میں لاوا پھٹ پڑا،پارٹی صدر مستعفی

 


 ن لیگ میں لاوا پھٹ پڑا،پارٹی صدر مستعفی

سابق وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے پر مسلم لیگ نواز بلوچستان کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ عہدے سے مستعفی ہوگئے، عبدالقادر بلوچ نے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، لیفٹینٹ جنرل عبدالقادر بلوچ نے سابق سپیکر ایاز صادق کے حالیہ بیان پر پارٹی قیادت سے شدید احتجاج کیا تھا، اور قومی سلامتی اور دفاعی اداروں کی جانب سے نشانہ بنانے کے بھی خلاف تھے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اور مسلم لیگ نواز بلوچستان کے صدر لیفٹینٹ جنرل عبدالقادر بلوچ میں تنازعہ پیدا ہوگیا، تنازعہ سابق وزیر اعلی بلوچستان  ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم کے کوئٹہ کے جلسے میں نہ بلانے پر ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد ثناء اللہ زہری کو جلسے میں مدعو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثناء اللہ زہری اڑھائی سال سے ملک میں موجود نہیں، جس کی بنا پر اُن کو پی ڈی ایم میں جلسے کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، پارٹی قائدین کا موقف ہے کہ ثناء اللہ زہری نے قائد مسلم لیگ  (ن)  نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود وزارت اعلی بلوچستان کے عہدے سے استعفی دیا تھا، اور جب ثناء اللہ زہری تحریک کے ساتھ ہی نہیں تو پھر انہیں پی ڈی ایم جلسے میں کیوں بلایا جائے۔ واضح رہے کہ عبدالقادر بلوچ نواز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،اور اس وقت مسلم لیگ نواز بلوچستان کے صدر ہیں،جبکہ ثناء اللہ زہری وزیراعلی بلوچستان رہ چکے ہیں اور ثناء اللہ زہری کو بلوچستان جلسہ میں نہ بلانے کا فیصلہ مسلم لیگ نواز کی اعلی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages