جھنگی حادثہ میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز تھانہ پروآکی کی حدود گاؤں جھنگی میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر CRBCنہر میں رکشہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق ہوگئے تھے 4خواتین کی اجتماعی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی، گزشتہ روز شاہ اجمل کے رہائشی 18افراد جن میں دس خواتین، سات بچے اور ایک رکشہ ڈرائیور شامل تھا لوڈر رکشہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے جوکہ تیزرفتاری اور اوورلوڈ کی وجہ سے سی بی آرسی نہر میں جاگرا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر چودہ افراد کو موقع سے بچا لیا گیا جبکہ دو خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں اور دیگر دو خواتین لاپتہ ہوگئیں تھیں جن کی نعشیں گزشتہ شب نکال لی گئی ہیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP