بلیو وہیل گیم کے بعد موت کی نئی گیم مومو کھیلنے والوں کی خودکشی - Haripur Today

Breaking

Saturday 15 September 2018

بلیو وہیل گیم کے بعد موت کی نئی گیم مومو کھیلنے والوں کی خودکشی

بلیو وہیل گیم کے بعد موت کی نئی گیم مومو کھیلنے والوں کی خودکشی
بلیو وہیل گیم کے بعد موت کی نئی گیم مومو کھیلنے والوں کی خودکشی
ایک بارہ سالہ لڑکی اور ایک سولہ سالہ لڑکا جن کا تعلق کولمبیا سے بتایا ہے نے مومو گیم کھیلنے کے بعد خودکشی کرلی، مومو گیم واٹس اپ میں چیلنج گیم کے طور پر مشہور ہے اڑتالیس گھنٹوں میں خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو کہ کولمبیا کے شہر باربوسا میں پیش آیا ہے . اس گیم میں ایک فون نمبر ایڈ کیا ہوا ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ یہ مومو سے متعلق فون نمبر ہے مومو گیم کا خاکہ ایک لڑکی کی شکل میں موجود ہے جس کی تعلق پرندوں کی نسل سے ظاہر کیا جاتا ہے . اس موبائل نمبر کو جب آپ اپنے واٹس اپ میں ایڈ کرتے ہیں تو بلیو وہیل گیم کی طرز پر ہی ایک چیلنج کی فہرست بھیج دی جاتی ہے جب کھیلنے والا یہ سب چیلنج قبول کرتا جاتا ہے تو آخر میں اُس کے پاس خودکشی کا ایک آپشن آجاتا ہے .
اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مومو کی شکل ایک خوفناک لڑکی جو کہ بڑی بڑی آنکھوں کے ساتھ ہے ظاہری طور پر یہ تصویر ایک جاپانی آرٹسٹ نے بنائی تھی لیکن اس کا تعلق اس گیم مومو کے ساتھ بالکل نہیں ہے 
جب آپ اس گیم پر اس مومو کی شکل پر کلک کرتے ہیں تو وہ آپ سے آپ کی معلومات پوچھنا شروع کرتی ہے تو ساتھ میں یہ بھی آپشن آپ کے پاس آجاتا ہے کہ اپنے موجود موبائل فون تک اس گیم مومو کو رسائی دی جائے جب آپ اس کو اپنے موبائل فون تک رسائی دیتے ہیں تو وہ آپ کی تمام پرسنل معلومات ، تصاویر ، فونمبرز تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں جن میں بعد میں اگر آپ اُن کے احکامات نہیں مانتے ہیں تو وہ ان معلومات کی بنا پر آپ کو بلیک میل کرتے ہیں 
دبئی پولیس کی جانب سے ایک اعلامیہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ لوگ اس گیم کو شئیر کرنے سے باز رہیں اور ساتھ میں والدین کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنے بچوں کے موبائل ، ٹیبلٹس پر خصوصی نظررکھیں اور اپنے بچوں کو یہ گیم نہ کھیلنے دیں کیونکہ مختلف ممالک میں بہت سے بچوں نے اس گیم کی وجہ سے خودکشی کی ہے.

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages