پچیس سالہ نوجوان سکول ٹیچر کی اقدام خودکشی
ہری پور تھانہ حظار کی حدود کوٹلی نہر کے رہائشی پچیس سالہ سکول ٹیچر کا اقدام خودکشی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منقتل کردیا، خودکشی کی بنیادی وجہ بیروزگاری بتائی جا رہی ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرخان ولد حیدرخان سکنہ پیربابا بونیر حال کوٹلی نہر عمرپچیس سال نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر ہری پور لایا گیا، وزیر خان کے مطابق وہ سکول ٹیچر تھا اور کورونا کے باعث اس کی نوکری چلی گئی اور وہ بیروزگار ہوگیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے چوہے مارگولیاں کھالیں، پولیس نے طبی امداد ملنے کے بعد خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP