ہری پور سادہ لوح شہری کو فراڈ سے لاکھوں روپوں سے محروم کردیا گیا - Haripur Today

Breaking

Saturday 15 September 2018

ہری پور سادہ لوح شہری کو فراڈ سے لاکھوں روپوں سے محروم کردیا گیا

ہری پور سادہ لوح شہری کو فراڈ سے لاکھوں روپوں سے محروم کردیا گیا
ہری پور سادہ لوح شہری کو فراڈ سے لاکھوں روپوں سے محروم کردیا گیا
ہری پور کا رہائشی غریب محنت کش ایک لاکھ روپوں سے محروم کردیا گیاواقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے علی اکثر ساکنہ کھلابٹ ٹاؤن شپ ہری پور نے کہا کہ میں نے اپنا کریڈٹ کارڈ لے کر بینک الفلاح مین بازار ہری پوربرانچ گیا اور وہاں ایک شخص نے مجھ سے کارڈ لے لیا اور کہا کہ میں آپ کو رقم نکال کردیتا ہوں اس اثناء میں اس آدمی نے کہا کہ آپ کا کارڈ مشین کے اندر چلاگیا ہے لہذا آپ صبح آکر برانچ میں شکائیت کرکے اپنا کارڈ حاصل کرلینا متاثرہ شخص نے دوسرے روز برابچ سے رابطہ قائم کیا تو اسے مذکورہ کارڈ بلاک کرکے نیا کارڈ دینے کا عندیہ دے دیا گیا اور چند روز کی لیت ونہار کے بعد دوسرا کارڈ جاری ہوا. مذکورہ شخص علی اکثر جب اپنا کارڈلے کر اے ٹی ایم مشین کے پاس گیا تو وہاں سے جواب آیا کہ آپ کا اکاؤنٹ زیرو ہے علی اکثر نے اس کی اطلاع مذکورہ برانچ کو دی تو برانچ انچارج نے بتایا کہ اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر تمام رقم نکل چکی ہے تھانہ سٹی ہری پور نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کردی ہے یاد رہے کہ ہری پور میں کچھ روز پہلے بھی ایک بوڑھی عورت سے ایک شخص اے ٹی ایم کے ذریعے فراڈ کرچکا ہے اور اُس واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے لیکن تاحال وہ شخص گرفتار نہ ہوسکا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages