ہری پور میں یوم شہداء پولیس پرواک ، ریلی، بلڈکیمپ کا انعقاد - Haripur Today

Breaking

Saturday, 4 August 2018

ہری پور میں یوم شہداء پولیس پرواک ، ریلی، بلڈکیمپ کا انعقاد

ہری پور میں یوم شہداء پولیس پرواک ، ریلی، بلڈکیمپ کا انعقاد
ہری پور میں یوم شہداء پولیس پرواک ، ریلی، بلڈکیمپ کا انعقاد
ہری پور میں یوم شہدائے پولیس کی یاد منانے اور یکجہتی کے سلسلے میں ضلع بھر میں جوش وخروش سے پرامن ریلی نکالنے کے ساتھ ہری پور پولیس کی جانب سے چمن پارک میں بلڈکیمپ اور ہری پور شہر میں پولیس فلیگ مارچ کیا گیا اور شہدا ئے پولیس کے ایصال ثواب کے لیئے خون کے عطیہ کا کیمپ لگا کر پولیس افسران اور دیگر عہدیدران کی جانب سے کثیر تعداد میں پولیس جوانوں کی طرف سے خون کا عطیہ کیا گیا اس موقع پر پولیس افسران ، ضلعی انتظامیہ اور معززین علاقہ کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع ہری پور میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیئے سیکورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ہے جس میں ہری پور پولیس کے جوانوں کا کردار ناقابل فراموش ہے اور اس مقصد کے لیئے اور اپنے شہداء کو یاد رکھنے کے لیئے ہم یوم شہداء کی تقریبات منا رہے ہیں تاکہ شہداء کے بچوں ، وارثان کے ساتھ گل مل سکیں اور ان کو یہ یاد دلاسکیں کہ ان کے والدین ، بھائیوں اور بیٹوں نے علاقے میں امن کے قیام میں خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کا وہ کردار آج تک ہمارے دلوں میں ذندہ وجاوید ہے اس موقع پر دیگر اکابرین علاقہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فرنٹ لائن فورس ہے جو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ ملک وقوم کی بقاء کی اس جنگ میں پولیس کے سپاہی سے لے کر ڈی آئی جیز تک نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے آخر میں شہدا کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء کی قبروں پر مقامی تھانوں کی پولیس نے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں اور شہدائے پولیس کی قبروں پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages