ریحام خان کی کتاب سے اقتباس عمران خان اور جمائما خان - Haripur Today

Breaking

Saturday, 28 July 2018

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس عمران خان اور جمائما خان

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس عمران خان اور جمائما خان
ریحام خان کی کتاب سے اقتباس عمران خان اور جمائما خان
ریحام خان اپنی کتاب میں ایک جگہ لکھتی ہیں کہ عمران خان دراصل جمائما سے نہیں بلکہ اس کی بڑی بہن کو پسند کرتے تھے اور اس سے شادی کرنا چاہتے تھے . ریحام خان لکھتی ہیں کہ عمران خان نے ایک بار مجھے بتایا کہ میں دراصل جمائما کی بڑی بہن کو پسند کرتا تھا جو اس کی سوتیلی بہن تھی میری ان کے باپ سے بھی دوستی تھی ۔ تاہم نوجوان جمائما خان مجھ سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ ایک بار زیک (جمائما کا بھائی ) کو سالٹ لیک ریجن میں چھٹی گزارنے کی دعوت دی تو وہ بھی ساتھ چلی آئی زیک اپنی گرل فرینڈ کو بھی ساتھ لایا تھا عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہاں جمائما خان کے خلوص نے مجھے پاگل بنا دیا. ہم پیدل علاقے کی سیر کو نکلے ، راستے میں کسی غریب شخص کی جھونپڑی آئی تو جمائما نے کہا کہ اگر اسے میرا ساتھ مل جائے تو وہ اس طرح کی جھونپڑی میں بھی خوش رہے گی ریحام مزید لکھتی ہیں کہ عمران خان نے مزید بتایا کہ جمائما کی ان محبت اور خلوص بھری باتوں سے میں نے سوچا کہ ایسی لڑکی جو نوجوان ہے اور اتنے خلوص کا مظاہرہ کررہی ہے اسے احساس بھی نہیں کہ وہ کس طرح کے عہد کررہی ہے اس کی محبت کا جواب نہ دینا ظلم ہوگاجمائما کا اس سے پہلے صرف ایک بوائے فرینڈ تھا . ریحام خان کہتی ہیں کہ میں عمران خان کی یہ باتیں سن رہی اور سوچ رہی تھی کہ وہ ہر وقت مجھے اپنے معاشقوں کے بارے میں کیوں بتاتا ہے ان کا مجھ سے کیا تعلق ہے اس کی ایسی باتیں مجھے اپنے سابق شوہر اعجاز کی یاد دلاتی تھیں وہ بھی مجھے ماضی کے بارے میں 

ایسی ہی باتیں بتایا کرتا تھا


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages