ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ سوئم زلفی بخاری - Haripur Today

Breaking

Monday, 23 July 2018

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ سوئم زلفی بخاری

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ سوئم زلفی بخاری
ریحام خان کی کتاب سے اقتباس حصہ سوئم زلفی بخاری 
زلفی بخاری امیر کبیر شخص ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست ہیں . ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان کے اچانک دولت مند ہونے کے متعلق خوفناک انکشاف کیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے. اپنی کتاب میں ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’ جب میں لندن گئی تو عون مجھ سے رابطے میں رہا، اس نے مجھے بتایا کہ وہاں مجھے زلفی بخاری کا ڈرائیور ائیرپورٹ پر لینے آئے گا جب میں پہنچی تو زلفی کی بینٹلے گاڑی اس کا بھارتی ڈرائیور سدھیر لے کر پہنچا ہوا تھاوہ مجھے لے کر مے فئیر میں زلفی بخاری کے آفس لے کر گیا میں زلفی بخاری کو ایک بار بنی گالہ میں مل چکی تھی .
عمران خان نے ایک طرف اس کی سیاسی ناپختگی پر طنز کرتا تھا اور دوسری طرف اتنی کم عمری میں اتنا ذیادہ پیسہ کمانے پر تعریف کرتا تھا یہ بات میرے لیئے بھی کافی دلچسپ تھی کہ آخر وہ راتوں را ت اتنا امیر کبیر کیسے ہوگیا؟ 
ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ جب میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ زلفی بخاری کا باپ واجد بخاری سیاستدان تھا اس نے ضیاء الحق کے دور میں پاکستان سے لوگوں کو لیبیا اور چاڈ بھجوانے کا کام کرکے بہت ذیادہ دولت کمائی تھی، ان لوگوں میں ذیادہ تر لوگ پشتون تھے جنہیں اس نے لیبیا اور چاڈ سمگل کیا. مجھے معلوم ہوا کہ واجد بخاری جب یہ دھندہ کررہا تھا تو صرف ایک پھیرے میں چار سو سے ذیادہ پاکستانی سمندر میں ڈوب کر مرگئے تھے .




No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages